القصائد الاحمدیہ — Page 368
۳۶۸ تُوُفِّيَ عِيسَى ثُمَّ بَعْدَ وَفَاتِهِ عَرَا الْمَوْتُ عَقْلَ جَمَاعَةٍ مَّا تَفَكَّرُوا عیسی مر گیا اور بعد اس کے اس جماعت کی عقل پر موت آگئی جنہوں نے فکر نہیں کیا۔وَلَوْ أَنَّ إِنْسَانًا يَطِيرُ إِلَى السَّمَاءِ لَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ أَوْلَى وَأَجْدَرُ اور اگر کوئی انسان آسمان کی طرف پرواز کر سکتا ہے تو اس بات کیلئے ہمارے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زیادہ لائق تھے۔اتَتْرُكُ قَوْلَ اللهِ قَوْلًا مُصَرَّحًا وَإِنَّ كِتَابَ اللهِ أَهْدَى وَأَنْوَرُ کیا خدا کے قول کو تو ترک کرتا ہے اور خدا کا کلام بہت ہدایت دینے والا اور بہت روشن ہے۔فَدَعْ ذِكْرَ أَخْبَارِ تُخَالِفُ قَوْلَهُ وَأَيُّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُسْتَأْثَرُ پس ان اخبار کا ذکر چھوڑ دے جو اس کے قول کے مخالف ہیں اور کونسی حدیث خدا کا کلام چھوڑ کر اختیار کرنے کے لائق ہے۔وَدَعْ عَنْكَ كَبْرًا مُهْلِكًا وَاتَّقِ الرَّدَى وَإِنَّ تُقَاةَ الْمَرْءِ تُنْجِي وَتُشْمِرُ اور تکبر ہلاک کرنے والے کو چھوڑ دئے بہ تحقیق انسان کی تقوئی نجات دیتی اور پھل لاتی ہے۔اَتُصْبِحُ كَالْخُفَّاشِ أَعْمَى وَمَاتَرى وَأَمَّا لَدَى اللَّيْلِ الْبَهِيمِ فَتُبْصِرُ کیا تو صبح کو اُتو کی طرح اندھا ہو جاتا ہے اور اندھیری رات میں دیکھنے لگتا ہے۔إِذَامَا وَجَدْتَ الْحَقَّ بَعْدَ ضَلَالَةٍ فَمَا الْبِرُّ إِلَّا تَرُكُ مَا كُنتَ تُؤْثِرُ جب تو نے گمراہی کے بعد حق پا لیا تو نیکی اسی میں ہے کہ جو کچھ پہلے تو نے اختیار کر رکھا تھا وہ چھوڑ دے۔وَلَا تَبْغِ حَرَزَاتِ النُّفُوسِ وَهَتَكَهُمْ وَهَلْ أَنْتَ إِلَّا دُودَةٌ يَا مُزَوِّرُ ! اور تو برگزیدہ انسانوں کی موت اور ہتک عزت کا خواہاں مت بن اور تو کیا چیز ہے صرف ایک کیڑا۔اے دروغ آراستہ کر نیوالے! وَلَوْ أَنَّ قَوْمِي آنسُونِي لَافَلَحُوا مِنَ الذُّلِّ فِي الدُّنْيَا وَفِي الدِّينِ عُزِّرُوا اور اگر میری قوم مجھے دیکھ لیتی تو نجات پالیتی دنیا کی ذلت سے اور آخرت میں عزت دی جاتی۔وَلكِنْ قُلُوبٌ بِالْيَهُودِ تَشَابَهَتْ وَهَذَا هُوَ النَّبَأُ الَّذِي جَاءَ فَاذْكُرُوا مگر بعض دل یہودیوں کی طرح ہو گئے اور یہ وہی خبر ہے جو آ چکی ہے۔پس یاد کرو۔