القصائد الاحمدیہ — Page 363
۳۶۳ أولئِكَ قَوْمٌ قَدْ تَوَلَّى أُمُورَهُمْ قَدِيرٌ يُوَالِيْهِمْ وَيَهْدِى وَيَنْصُرُ یہ ایک قوم ہے کہ ان کے کاموں کا متولی ایک قادر ہے جو ان سے دوستی رکھتا ہے اور انہیں ہدایت کرتا ہے اور مدددیتا ہے۔وَتَاللهِ لِـــــلايــامِ دَوْرٌ وَنَوْبَةٌ فَجِئْنَا بِأَيَّامِ الْهُدَى وَنُذَكَّرُ اور بخدا دنوں کے لئے ایک دور اور نوبت ہے پس ہم ہدایت کے دنوں میں آئے اور ہدایت کی راہ یاد دلاتے ہیں۔تَرى بِدُعَاتِ الْغَيِّ وَالنَقْعِ سَاطِعًا وَمَا أَنَا إِلَّا غَيْتُ فَضْلٍ فَأَمْطِرُ تو گمراہی کی بدعات کو ارد گر د برانگیختہ دیکھتا ہے اور میں فضل کا مینہ ہوں جو برس رہا ہوں۔وَلَسْتُ بِفَظٌ كَاهِرٍ غَيْرَ انَّنِي إِذَاسْتَنَفَرَ الْأَعْدَاءُ بِالْكَهْرِ أَنْفِرُ اور میں بد زبان اور ترش رو نہیں ہوں مگر جس وقت دشمن ترش روئی کے ساتھ مجھ سے نفرت کرتے ہیں تو میں بھی نفرت کرتا ہوں۔رَأَيْنَا الْاعَاصِيرَ الشَّدِيدَةَ وَالْأَذَى وَصِرْنَا كَوَحُشِ عِنْدَ قَوْمٍ يُكَفِّرُ ہم نے سخت آندھیاں دیکھیں اور دُکھ دیکھا اور ہم کا فر کہنے والوں کی نظر میں وحشی جانوروں کی طرح ٹھہرے۔وَمَا نَحْذَرُ الْأَمْرُ الَّذِي هُوَ وَاقِعٌ مِنَ الله مَوْلَنَا وَلَوْ كَانَ خَنْجَرُ اور ہم اس امر سے نہیں ڈرتے کہ جو واقع ہو نیوالا ہے ہمارے خداوند کی طرف سے اور اگر چہ وہ تلوار ہو۔كَفَى اللَّهُ عِلْمًا بِالْعِبَادِ وَسِرِّهِمْ فَلَا تَقْفُ ظَنَّا لَسْتَ فِيهِ تُبَصِّرُ بندوں کے بھیدوں کا علم خاص خدا کو ہے پس تو ایسے ظن کی پیروی مت کر جس میں تجھے بصیرت نہیں۔وَمَا كُنْتَ فِي إِبْدَاءِ نَفْسِي مُقَصِّرًا تَمَنَّيْتَ عِنْدَ جِدَارِنَا لَوْ تَسَوَّرُ تو نے میرے ایذا دینے میں کوئی کوتا ہی نہیں کی تو نے میری دیوار کے پاس تمنا کی کہ تو دیوار سے جست کر کے چلا جاوے۔وَوَاللَّهِ إِنْ أَجْعَلُ عَلَيْكَ مُسَلَّطًا فَإِنَّ يَدِى عَمَّا يُجَازِيكَ تُقْصِرُ اور بخدا ! اگر میں تیرے پر مسلط کیا جاؤں تو میرا ہاتھ تجھے سزا دینے سے قاصر رہے گا۔وَوَاللَّهِ لِي فِي بَاطِنِ الْقَلْبِ مُضْمَرٌ سَرِيرَةُ اشْفَاقٍ وَلَوْ أَنْتَ تُنْكِرُ اور بخدا ! میرے دل میں پوشیدہ ہے خصلت ہمدردی کی اگر چہ تو انکار کرے۔