القصائد الاحمدیہ — Page 361
۳۶۱ تُرِيدُونَ تَوْهِينِي وَرَبِّى يُعِزُّنِى تُرِيدُونَ تَحْقِيرِى وَ رَبِّي يُؤَفَّرُ تم میری اہانت چاہتے ہو اور میرا خدا مجھے عزت دیتا ہے اور تم میری تحقیر چاہتے ہوا ور میرا خدا میری بزرگی ظاہر کرتا ہے۔أَتَبْغِي بِمَكْرِكَ ذِلَّتِي وَهَلَا كَتِي فَذَلِكَ قَصْدٌ لَسْتَ فِيهِ مُظَفَّرُ کیا تو اپنے مکر کے ساتھ میری ذلت اور ہلاکت چاہتا ہے پس یہ وہ قصد ہے جس میں تو کامیاب نہیں ہوگا۔فَدَعْ أَيُّهَا الْمَجُنُونُ جُهَدًا مُضَيَّعًا كَمِثْلِى نَخِيلٌ بَاسِقٌ لَا يُبَعُكَـرُ پس اے دیوانے! اس بیہودہ کوشش کو جانے دے میرے جیسی بلند کھجور کالی نہیں جائے گی۔اَ تَكْفُرُ بِاللَّهِ الْجَلِيْلِ وَقَدْرِهِ اَتَحْسَبُ كَالشَّيْطَانِ أَنَّكَ أَقْدَرُ کیا تو خدا اور اس کی قدرت سے انکار کرتا ہے کیا تو شیطان کی طرح سمجھتا ہے کہ تو زیادہ قادر ہے۔تَسُبُّ وَمَا أَدْرِى عَلَى مَا تَسُبُّنِي أَتَطْلُبُ ثَأْرًا ثَأْرَ جَدٌ مُدَّمَرُ تو مجھے گالیاں دیتا ہے اور میں نہیں جانتا کہ کیوں دیتا ہے کیا میں نے تیرے کسی جد کا خون کیا ہے جس کا پاداش تو لینا چاہتا ہے۔تَرَانِى بِفَضْلِ اللَّهُ مَرْجِعَ عَالَمٍ وَهَلْ عِنْدَ قَفْرٍ مِنْ حَمَامٍ يُهَدِّرُ تو مجھے دیکھتا ہے کہ میں خدا تعالیٰ کے فضل سے مخلوق کا مرجع ہوں اور کیا ایک ویرانہ زمین میں کبوتر خوش آوازی سے گا تا ہے۔وَلَا يَسْتَوِي عَبْدٌ شَقِيٌّ وَمُقْبَلْ لَحَاكَ الْحَسِيْبُ تَرَى الْقَبُولَ وَتُنْكِرُ اور ایک محروم اور مقبول دونوں برابر نہیں ہو سکتے خدا تجھے ملامت کرئے تو قبولیت کو دیکھتا ہے اور پھر منکر ہوتا ہے۔وَأَنْتَ الَّذِي قَلَّبْتَ كُلَّ جَرِيمَةٍ عَلَيَّ كَــانــي شَرُّ نَاسٍ وَأَفْجَـرُ اور تو تو وہ ہے جس نے تمام جرائم میرے پر الٹا دیئے گویا میں بدترین مخلوقات اور سب سے زیادہ بدکار ہوں۔فَمَالَكَ لَا تَخْشَى الْحَسِيْبَ وَقَهُرَهُ وَاَيْنَ تُقَاةٌ تَدَّعِي يَا مُزَوِّرُ ! پس تجھے کیا ہو گیا کہ تو خدائے محاسب کے قہر سے نہیں ڈرتا اور تیری تقوی کہاں گئی جس کا تو دعوی کرتا تھا۔وَإِنَّكَ إِنْ عَادَيْتَنِى لَا تَضُرَّنِي وَإِنْ صِرْتَ ذِبًا أَوْ بِغَيْظٍ تَنَمَّرُ اور اگر تو دشمنی کرے تو مجھے نقصان نہیں پہنچا سکے گا اگر چہ تو بھیٹر یا ہو جائے یا چیتا بن جائے۔