القصائد الاحمدیہ — Page 286
۲۸۶ وَأُعْطِيتُ مِنْ حِبِّى قَمِيصَ خِلَافَةٍ قَمِيصَ رَسُولِ اللَّهِ أَبْيَضَ أَمُهَقِ اور میں اپنے پیارے کی طرف سے قمیص خلافت دیا گیا ہوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قیص جو بہت سفید ہے۔وَأُعْطِيتُ عَلَمَ الْفَتْح عَلَمَ مُحَمَّدٍ وَأعْطِيتُ سَيْفًا جَنَّ أَصْلَ التَّخَلُّقِ اور میں فتح کا جھنڈا جو آ نحضرت ﷺ کا جھنڈا ہے دیا گیا ہوں اور میں وہ تلوار دیا گیا ہوں جس نے جڑ دروغ گوئی کی کاٹ دی۔فَتِلْكَ عَلَامَاتٌ عَلَى صِدْقِ دَعْوَتِي فَإِنْ كُنْتَ تَطْلُبُهَا فَفَتِّشُ وَ عَمِّقٍ پس میرے صدق دعوئی پر یہ علامتیں ہیں۔پس اگر تو ان علامتوں کو طلب کرتا ہے پس تفتیش کر اور سوچ۔وَإِنَّ صِرَاطِى مِثْلَ جَسُرٍ عَلَى اللَّظى حِفَافَاهُ نَارٌ فَأْتِنِي أَيُّهَا التَّقِى اور میری راہ دوزخ پر ٹپیل ہے اور دونوں کنارے اسکے آگ ہے پس اسے پر ہیز گار میرے پاس آ جا۔إِذَا مَا تَحَامَتْنِي الْاَرَاذِلُ كُلُّهُمْ فَأَيْقَنُتُ أَنَّ شَرِيْفَ قَوْمِي سَيَلْتَقِى اور جب تمام رزیلوں نے مجھے چھوڑ دیا پس میں نے یقین کیا کہ جو میری قوم کا شریف ہے وہ ضرور مجھ سے ملے گا۔أَرَى اللَّهَ يُخْزِي الْفَسِقِينَ وَيَصْطَفِي عِبَادًا لَهُ قُتِلُوا بِسَيْفِ التَّعَمُّقِ میں دیکھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ فاسقوں کو رسوا کردیگا اور اپنے بندوں کو جو عشق کی تلوار سے قتل کئے گئے چن لے گا۔وَيَأْتِي زَمَانٌ إِنَّ رَبِّي بِفَضْلِهِ يَجُدُّ رُؤُوسَ الْمُفْسِدِينَ وَيَفْرُقِ اور وہ زمانہ آتا ہے کہ میرا رب اپنے فضل سے مفسدوں کے سر کاٹے گا اور جدا کرے گا۔وَقَدْ صُقِلَتْ كَلِمِی كَمِثْلِ سَجَنْجَلِ فَتَرُنُو إِلَيْهَا مُقْلَةُ الْمُتَأَنِّقِ اور میرے کلے آئینہ کی طرح صاف کئے گئے ہیں پس تعجب کر نیوالے کی نظر اسکو ٹکٹکی لگا کر دیکھتی ہے۔أَرَى غِيْدَ أَسْرَارٍ نَضَضْنَ لِرَمْقِنَا وَمِنْ غَيْرِنَا بَاعَدْنَ كَالْمُتَأَبَقِ میں دیکھتا ہوں کہ نرم اندام عورتیں اسرار کی ہمارے لئے تنگی ہو گئیں اور غیروں سے وہ چھپنے والیوں کی طرح دور ہو گئیں۔إِذَا مَاخَرَجْنَ مِنَ الْغَبِيْطِ بِزِينَةٍ فَأَصْبَى رَشَاقَتُهُنَّ قَلْبَ مُرَمِّقٍ اور جبکہ وہ ہودہ سے زینت کے ساتھ نکلیں پس ان کا حسن اندام دیکھنے والوں کا دل لے گیا۔