القصائد الاحمدیہ — Page 284
۲۸۴ تَكَنَّفَ قَلْبَكَ صَدُّ ظُلُمَتِ الشَّقَا فَمَا أَنْ أَرَى فِيْكَ الْهِدَايَةَ تَشْرِقِ تیرے دل پر انکار شقاوت محیط ہو گیا پس میں نہیں دیکھتا کہ ہدایت تجھ میں چمکے۔وَقَدْ ضَاعَ مَاعُلِّمْتَ إِنْ كُنْتَ عَالِمًا كَزُبُرِ إِذَا حُمِلَتْ عَلَى ظَهْرِ زِهْلَقِ اگر تُو عالم تھاتو تیر اسب علم برباد ہو گیا اُن کتابوں کی طرح جبکہ گدھے پر لادی جائیں۔أَرَاكَ وَ مَنْ ضَاهَاكَ رَبُرَبَ جَهْلَةٍ تَلَا بَعْضُكُمْ بَعْضًا كَأَحْمَقَ أَنْزَقِ میں تجھے اور تیرے امثال کو جاہلوں کا ریوڑ دیکھتا ہوں۔بعض بعض کے پیچھے لگے جیسے نادان شتاب کار۔رَأَيْتُمْ عَوَاقِبَكُمْ بِتَرْكِ سَفِينَتِي وَضَاعَتْ خَلَايَاكُمْ وَمُتُّم كَمُغْرَقٍ تم نے میرے سفینہ کے ترک سے اپنا انجام دیکھ لیا۔اور تمہاری بڑی بڑی کشتیاں تباہ ہوگئیں اور تم غرق شدہ انسان کی طرح مر گئے۔وَعِنْدِي عُيُونُ جَارِيَاتٌ مِّنَ الْهُدَى هَنِيئًا لِرَجُلٍ قَدْ دَنَاهَا لِيَسْتَقِى اور میرے پاس ہدایت کے چشمے جاری ہیں اُس آدمی کو وہ چشمے گوارا ہوں کہ اُن سے نزدیک ہوتا پانی پیئے۔وَأعْطِيتُ عِلْمًا يَمُلَأُ الْعَيْنَ قُرَّةً وَنُورًا عَلَى وَجْهِ الْمُخَالِفِ يَبْزُقِ اور میں خدا تعالیٰ کی طرف سے علم دیا گیا ہوں جو آنکھ کو ٹھنڈا کرتا ہے اور نور دیا گیا ہوں جو مخالف کے منہ پر تھوکتا ہے۔وَ إِنِّى أَرَى الْعَادِيْنَ فِي تِيُهَةِ الشَّقَا وَمَنْ جَاءَنِي صِدْقًا فَقَدْ دَخَلَ جَوْسَقِي اور میں ظالموں کو شقاوت کے جنگل میں دیکھتا ہوں اور جو صدق کے ساتھ میرے پاس آیا وہ میرے قلعہ میں داخل ہو گیا۔وَلَوْ كُنتُ دَجَّالًا كَذُوبًا لَضَرَّنِى عَدَاوَةٌ مَنْ يَّدْعُو عَلَيَّ لِأُوبَقِ اور اگر میں دجال اور دروغ گو ہوتا تو مجھے اس شخص کی عداوت ضرر پہنچاتی جو مجھ پر میرے ہلاک ہونے کیلئے بددعا کرتا تھا۔دَعَوْا ثُمَّ سَبُّوا ثُمَّ كَادُوا فَخُيِّبُوا لِمَا حَفِظَتْنِي عَيْنُ رَبِّ مُرَبِّقِ انہوں نے بددعائیں کیں پھر گالیاں دیں پھر کر کیا پھر نا امید ہوگئے کیونکہ خدا تعالی کی آنکھ نے مجھے بچالیاوہ خدا جو ہمیشہ اپی نظر میں رکھتا ہے۔يُنَازِعُ اقْوَامٌ وَيَشْتَدُّ حَرْبُهُمْ فَيُعْلِي الْمُهَيْمِنُ كُلَّ مَنْ كَانَ أَصْدَقِ قو میں جھگڑتی ہیں اور انکی لڑائی سخت ہوتی ہے پھر خدا تعالیٰ اس شخص کا غلبہ ظاہر کرتا ہے جوا سکے نزدیک صادق ہوتا ہے۔