القصائد الاحمدیہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 190 of 390

القصائد الاحمدیہ — Page 190

۱۹۰ اور اس کی خدمات کامل چاندوں کی طرح روشن ہیں اور اس کے پھل کثرت سے چنے ہوئے میووں کی طرح ہیں وَجَاءَ لِتَنْضِيرِ الرِّيَاضِ مُبَشِّرًا فَلِلَّهِ دَرُّ مُنَبِّرٍ وَّ مُبَشِّرِ اور وہ باغوں کی شادابی کے لئے بشیر ہو کر آیا۔پس خدا بھلا کرے اس شاداب کرنے والے اور بشارت دینے والے کا وَ شَابَهَهُ الْفَارُوقَ فِي كُلِّ خُطَّةٍ وَسَاسَ الْبَرَايَا كَالْمَلِيكِ الْمُدَبِّرِ اور ( عمر ) فاروق ہر فضیلت میں ان کے مشابہ ہوا اور اس نے ایک مدبر بادشاہ کی طرح رعایا کا انتظام کیا سَعَى سَعَى اِخْلَاصِ فَظَهَرَتْ عِزَّةٌ وَشَأْنٌ عَظِيمٌ لِلْخِلَافَةِ فَانْظُرِ اس نے اخلاص سے کوشش کی تو ظاہر ہوگئی خلافت کے لئے عزت اور شان عظیم۔سودیکھ تو سہی وَ صَبَّغَ وَجْهَ الْأَرْضِ مِنْ قَتْلِ كَفْرَةٍ فَيَاعَجَبًا مِنْ عَزْمِهِ الْمُتَشَمِّرِ اور اس نے زمین کی سطح کو کفار کوقتل کر کے رنگ دیا پس اس کا عزم مصمم کیا ہی عجیب تھا وَصَارَ ذُكَاءً كَوْكَبٌ فِي وَقْتِهِ فَوَاهَا لَّهُ وَلِوَقْتِهِ الْمُتَطَهِّرِ اور اس کے عہد میں ستارہ سورج بن گیا تھا۔پس آفرین ہے اس پر بھی اور اس کے پاک وقت پر بھی۔وَبَارَى مُلُوكَ الْكُفْرِ فِي كُلِّ مَعْرِک وَاَهْلَكَ كُلَّ مُبَارِزِ مُتَكَبِّرِ اور اس نے کافر بادشاہوں سے ہر معرکے میں مقابلہ کیا اور ہر تکبر جنگجو کو ہلاک کر دیا أَرَى ايَةً عُظمى بِايْدِ قَوِيَّةٍ فَوَاهَا لَّهَذَا الْعَبْقَرِى الْمُظَفَّرِ اس نے قومی ہاتھوں سے بڑ انشان دکھایا۔پس آفرین ہے اس فتح مند جوانمرد پر إمَامُ أُناسٍ فِي بِجَادٍ مُرَقَّعٍ مَلِيْكُ دِيَارٍ فِي كِسَاءٍ مُّغَبَّرِ وہ پیوند شدہ کمبل میں لوگوں کا امام تھا اور غبار آلود چادر میں ملکوں کا بادشاد تھا وَأعْطِيَ أَنْوَارًا فَصَارَ مُحَدَّثًا وَكَلَّمَهُ الرَّحْمَنُ كَالْمُتَخَيَّر اور اسے انوار البہی دیئے گئے سو وہ خدا کا محدث بن گیا اور خدائے رحمان نے اس سے برگزیدوں کی طرح کلام کیا مَاثِرُهُ مَمْلُوَّةٌ فِي دَفَاتِرٍ فَضَائِلُهُ أَجْلَى كَبَدْرٍ أَنْوَرِ