القصائد الاحمدیہ — Page 186
۱۸۶ الْقَصِيدَةُ فِي مَدْحَ أَبِي بَكْرِ الصَّدِّيقِ وَ عُمَرَ الْفَارُوقِ وَغَيْرِهِمَا مِنَ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ أَجْمَعِينَ حضرت ابوبکر صدیق عمر فاروق اور دوسرے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کی مدح میں قصیدہ رُوَيْدَكَ لَا تَهْجُ الصَّحَابَةَ وَاحْذَرِ وَلَا تَقْفُ كُلَّ مُزَوِّرٍ وَّ تَبَصَّرٍ سنبھل جا۔صحابہ کی ہونہ کر اور ڈر اور ہر فریبی کے پیچھے نہ چل اور بصیرت سے کام لے۔وَلَا تَتَخَيَّرُ سُبُلَ غَيٍّ وَشِقْوَةٍ وَلَا تَلْعَنَنُ قَوْمًا أَنَارُوا كَنَيْرِ گمراہی اور بدبختی کے راستوں کو اختیار نہ کر اور ایسے لوگوں پر لعنت نہ کر جو آفتاب کی طرح روشن ہوئے۔أُوْلَئِكَ أَهْلُ اللهِ فَاخْشَ فِنَاءَهُمْ وَلَا تَقْدَحَنُ فِي عِرْضِهِمْ بِتَهَورِ یہ لوگ اہل اللہ ہیں۔سوان کے صحن میں داخل ہونے سے ڈر اور دیدہ دلیری سے ان کی عزت و آبرو پر طعنہ زنی نہ کر۔أولئِكَ حِزْبُ اللهِ حُفَّاظُ دِينِهِ وَإِبْدَاءُ هُمُ ايْذَاءُ مَوْلًى مُّؤْثِر یہ سب اللہ کے گروہ ہیں اور اس کے دین کے محافظ ہیں اور ان کو ایذا دینا انہیں پسند کرنے والے مولیٰ کو ایذا دینا ہے۔تَصَدَّوُا لِدِينِ اللهِ صِدْقًا وَّطَاعَةَ لِكُلِّ عَذَابٍ مُّحْرِقٍ أَوْ مُدَمِّر وہ تیار ہو گئے دین الہی کی خاطر صدق اور اطاعت سے ہر جلانے والے یا مہلک عذاب کے اٹھانے کے لئے۔وَ طَهَّرَ وَادِى الْعِشْقِ بَحْرَ قُلُوبِهِمُ فَمَا الزَّبَدُ وَالْغُفَّاءُ بَعْدَ السَّطَهر