القصائد الاحمدیہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 184 of 390

القصائد الاحمدیہ — Page 184

۱۸۴ ۲۸ هَدَاكَ اللهُ هَلْ تُرْضِي الْعَوَامَا لِكَيْ تَسْتَجْلِبَنُ مِنْهُمْ حُطَامًا اللہ تجھے ہدایت دے۔کیا تو عوام کو خوش کرنا چاہتا ہے تا کہ تو ان سے دنیوی سامان حاصل کرے۔وَهَلْ فِي مِلَّةِ الْإِسْلَامِ اَثَرٌ مِنَ الْكَلِـمِ الَّتِى تُبْرِى خِصَامَا اور کیا ملت اسلامیہ میں کوئی ایسی روایت موجود ہے روایتوں میں سے؟ جو جھگڑے سے نجات دے۔اعِندَكَ حُجَّةً إِجْمَاعُ قَوْمٍ أَضَاعُوا الْحَقَّ جَهْلًا وَّاهْتِضَامَا کیا دلیل کے طور پر تیرے پاس ایسے لوگوں کا اجماع ہے جنہوں نے حق کو جہالت اور ظلم سے ضائع کر دیا۔وَمِثْلُكَ أُمَّةٌ قَتَلَتْ حُسَيْنًا إِذَا وَجَدَتْ كَمُنْفَرِدٍ إِمَامَا اور تیرے جیسا ہی ایک گروہ تھا جس نے حسین کو قتل کیا جب انہوں نے (اُسے ) امام ہونے کی حالت میں اکیلا پایا۔اتمام الحجة_روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۲۹۰) ا