القصائد الاحمدیہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 182 of 390

القصائد الاحمدیہ — Page 182

۱۸۲ وَأَصْبَانِي النَّبِيُّ بِحُسْنِ وَجُهِ أَرى قَلْبِي لَهُ كَالْمُسْتَهَامِ اور میر اول نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی طرف کھینچ لیا۔میں اپنے دل کو آپ کے لئے سراسیمہ دیکھتا ہوں۔وَذِكْرُ الْمُصْطَفَى رَوْحٌ لِّقَلْبِي وَصَارَ لِمُهْجَتِى مِثْلَ الطَّعَامِ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر میرے دل کے لئے آرام ہے۔اور میری جان کے لئے مثل طعام کے ہے۔وَخَصْمِي يَجْلَعَنْ مِّنْ غَيْرِ حَقٍ وَيَأْمَنُ مَكْرَ رَبٍ ذِي انْتِقَامٍ اور میرا دشمن بے شرمی سے ناحق بد گوئی کر رہا ہے۔اور خدا تعالیٰ کے مکر سے جوذ وانتقام ہے اپنے تئیں امن میں سمجھتا ہے۔سَيَبْكِي حِيْنَ يُضْحِكُنَا الْقَدِيرُ وَقُلْنَا الْحَقَّ مِنْ غَيْرِ احْتِشَامِ سو وہ اس دن روئے گا جس دن خدا تعالیٰ ہمیں ہنسائے گا۔اور ہم نے بغیر کسی سے شرم کرنے کے سچی بات کہی ہے۔يُخَيِّبُنِي عَدُوّى مِنْ وَرَائِي يُبَشِّرُ ذُو الْعَجَائِبِ مِنْ قُدَامِي میرے پیچھے سے دشمن مجھے نومید کرتا ہے۔اور میرے آگے سے میرا رب مجھے خوشی دے رہا ہے۔وَإِنِّي سَوْفَ يُدْرِكُنِى إِلَة عَلِيمٌ قَادِرٌ كَهْفِي مُرَامِي اور عنقریب خدا تعالیٰ میری مدد کرے گا۔اور وہ دانا قادر اور میری پناہ اور میرا مقصود ہے۔أأَنتَ تُكَذِّبَنْ آيَاتِ رَبِّي أَأَنْتَ تُعَادِيَنُ سُبُلَ السَّلَامِ کیا تو خدا تعالیٰ کے نشانوں کی تکذیب کرتا ہے؟ کیا تو اسلام کی راہوں کا دشمن ہے؟ لَنَا مِن رَّبِّنَا نُورٌ عَظِيمٌ نُرِیكَ كَمَا يرى بَرُقُ الْحُسَامِ ہمارے لئے ہمارے رب کی طرف سے نور عظیم ہے ہم تجھے دکھا ئیں گے جیسا کہ تلوار کی چمک دکھلائی جاتی ہے۔(نور الحق جلد ثانی۔روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۲۵۶ تا ۲۵۸)