القصائد الاحمدیہ — Page 178
۱۷۸ فَفَهِمْتُ مَنْ لُطْفِ الْكَرِيمِ بِخُطَّتِى أَنَّ السَّنَا بَعْدَ الدُّجى مُتَرَقَّبُ پس میں خداوند کریم کے لطف سے اپنے کام میں سمجھ گیا کہ اندھیری کے بعد روشنی امید کی گئی ہے۔النيران يُبَشِّرَان بِنَصْرِنَا غَرُبَا وَنَيِّرُ دِيْنِنَا لَا يَغُرُبُ سورج اور چاند ہماری فتح کی خوشخبری دے رہے ہیں وہ دونوں غروب ہو گئے اور ہمارے دین کا نیر غروب نہیں ہوگا۔يَا مَعْشَرَ الْاَعْدَاءِ تُوْبُوا وَاتَّقُوا وَاللَّهِ إِنِّي مُرْسَلٌ وَمُقَرَّبُ اے دشمنوں کے گرو ہو! تو بہ کرو اور بچو۔اور بخدا میں بھیجا گیا ہوں اور قریب کیا گیا ہوں۔إِنْ كَانَ زَعُمُ الْعِلْمِ عِلَّةَ كِبْرِكُمْ فَأْتُوا بِمِثْلِ قَصِيدَتِي وَتَعَرَّبُوا اگر تمہارے تکبر کا سبب علم کا زعم ہو۔تو میرے قصیدہ جیسا بنا کر لاؤ اور عرب بن کر دکھاؤ۔(نور الحق جلد ثانی۔روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۲۳۸ تا ۲۴۳)