القصائد الاحمدیہ — Page 165
ܬܪܙ يَامُكْفِرِى اَهْلَ السَّعَادَةِ وَالْهُدَى الْيَوْمَ أُنْزِلْتُمْ بِدَارِهَوَانِ اے وے لوگو جو اہل سعادت کو کا فرٹھہراتے ہو آج تم ذلت کے گھر میں اتارے گئے۔تُوبُوا مِنَ الْهَفَوَاتِ يُغْفَرُ ذَنْبُكُمُ وَاللَّهُ بَر وَاسِعُ الغُفْرَانِ اپنی لغزشوں سے تو بہ کرو تا تمہارے گناہ بخشے جاویں اور خدا تعالیٰ نکو کار وسیع المغفرت ہے۔قَدْ جَاءَ مَهْدِيكُمْ وَظَهَرَتْ آيَةٌ فَاسْعَوْا بِصِدْقِ الْقَلْبِ يَا فَتَياني تمہارا مہدی آ گیا اور نشان ظاہر ہو گیا سواے میرے جوانو! دلی صدق سے کوشش کرو۔عِنْدِي شَهَادَاتٌ فَهَلْ مِنْ مُّؤْمِنٍ نُوْرٌيَّرَى الدَّانِـي فَهَلْ مِنْ دَانِي میرے پاس گواہیاں ہیں پس کوئی ایمان لانے والا ہے؟ ایک نور ہے جو نز دیک آنے والا اس کو دیکھتا ہے پس کیا کوئی نزدیک آنے والا ہے؟ ظَهَرَتْ شَهَادَاتٌ فَبَعْدَ ظُهُورِهَا مَاعُذْرُكُمْ فِي حَضْرَةِ السُّلْطَانِ گواہیاں ظاہر ہوگئیں سو ان کے ظہور کے بعد اللہ تعالیٰ کی جناب میں کیا عذر کرو گے۔هذَا أَوَانُ النَّصْرِ مِنْ رَّبِّ السَّمَا ذِى مُصْمِيَاتٍ مُوبِقِ الْفَتَانِ یہ رب السماء کی طرف سے مدد کا وقت ہے جس کے تیر خطا نہیں کرتے اور فتنہ انگیز کو بلاک کرتا ہے۔نَزَلَتْ مَلَائِكَةُ السَّمَاءِ لِنَصْرِنَا رُعِبَ الْعِدَا مِنْ عَسْكَرٍ رُّوحَانِـي ہماری مدد کے لئے آسمان سے فرشتے اتر آئے۔لشکر روحانی سے دشمن ڈر گئے۔دَخَلَتْ بُرُوقُ الدِّيْنِ فِي اَرْضِ الْعِدَى وَبَدَا الْهُدَى كَالدُّرَرِ فِي اللَّمُعَانِ دین کی روشنی دشمنوں کی زمین میں داخل ہوگئی اور ہدایت چمکنے والے موتیوں کی طرح ظاہر ہوگئی۔اَفَتَرْقُبُوْنَ كَظَالِمَيْنَ جَهَالَةً رَجُلًا حَرِيصَ السَّفْكِ وَالْإِثْخَانِ کیا تم ظالموں کی طرح محض اپنی جہالت سے ایسے آدمی کی انتظار کرتے ہو جوخونریزی کا حریص اور بہت خونریز ہو۔لَسْتُمْ بِأَهْلِ لِلْمَعَارِفِ وَالْهُدَى فَتَلَا عَبُوا بِالدِّينِ كَالصِّبْيَانِ تم اس بات کے اہل نہیں ہو جو معارف اور ہدایت تمہیں معلوم ہوسو بچوں کی طرح دین کے ساتھ کھیلتے ہو۔