القصائد الاحمدیہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 163 of 390

القصائد الاحمدیہ — Page 163

۱۶۳ أَتَظُنُّ أَنَّ اللَّهَ يُخْلِفُ وَعْدَهُ أَفَأَنْتَ تُنْكِرُ مَوْعِدَ الْفُرْقَانِ کیا تو گمان کرتا ہے کہ خدا تعالیٰ اپنے وعدہ کو پورا نہیں کرے گا کیا تو فرقان کے وعدہ سے انکار کرتا ہے؟ يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتْرُكُوا طُرُق الأبَا كُونُوا لِوَجْهِ اللَّهِ مِنْ أَعْوَانِي اے لوگو! سرکشی کی راہوں کو چھوڑ دو اور خالصتنا للہ میرے انصار میں سے بن جاؤ۔يَا أَيُّهَا الْعَادُونَ فِي جَهَلَاتِهِمْ تُوْبُوا مِنَ الْإِفْسَادِ وَالطَّغْيَانِ اے وے لوگو جو باطل باتوں میں حد سے گزر گئے ہو! فساد اور بے اعتدالی سے تو بہ کرو۔لَا تُغْضِبُوا الْمَوْلَى وَتُوبُوا وَاتَّقُوا وَكَخَائِفِ خِرُّوا عَلَى الْأَذْقَانِ اپنے مولیٰ کو غصہ مت دلاؤ اور تو بہ کرو اور تقویٰ اختیار کرو اور ڈرنے والوں کی طرح اپنی ٹھوڑیوں پر گرو۔أَلْقَمَرُ يَهْدِيكُمُ إِلى نُورِ الْهُدَى وَالشَّمْسُ تَدْعُوكُمْ إِلَى الْإِيْمَانِ چاند تمہیں ہدایت کی طرف رہنمائی کرتا ہے اور سورج تمہیں ایمان کی طرف بلا رہا ہے۔ظَهَرَتْ لَكُمُ ايَاتُ خَلَّاقِ الْوَرَى فِى مُلْكِكُمْ لِمُوَّيَّدِ سُبْحَانِى تمہارے فائدہ کے لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے نشان ظاہر ہو گئے وہ تمہارے ہی ملک میں مؤید سبحانی کے لئے ظاہر ہوئے۔هَلْ هَذِهِ مِنْ قِسْمِ عَمَلٍ مُنَجِّمٍ اَوْايَةٌ عُظمى عَظِيمُ الشَّأْن کیا یہ کسی نجومی کا کام ہے یا خدا تعالیٰ کا ایک عظیم الشان نشان ہے؟ هذَا حَدِيث مِنْ نَّبِيِّ مُصْطَفَى كَهْفِ الْأَنَامِ وَسَيِّدِ الشُّجُعَـانِ یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے پناہ خلقت کی اور سردار بہادروں کا۔جَلَتِ الْفُتُوحُ وَبَانَ صِدْقُ كَلَامِنَا وَتَبَيَّنَتْ طُرُقُ الْهُدَى وَمَكَانِي فتوح ظاہر ہوگئی اور ہماری کلام کا صدق کھل گیا اور ہدایت کے رستے اور میرا مرتبہ نمودار ہو گیا۔اَفَبَعْدَ مَا كُشِفَ الْغِطَا بَقِيَ الْإِبَا وَيُلٌ لِمُجْتَرِءٍ مُّصِرٍ جَانِى کیا پردہ کھلنے کے بعد پھر سرکشی باقی رہ گئی اس شک پر واویلا ہے جو گستاغ اصرار کرنے والا گنہگار ہو۔