الحقّ المُبین فی تفسیر خاتم النبیین

by Other Authors

Page 300 of 315

الحقّ المُبین فی تفسیر خاتم النبیین — Page 300

پلید ہو جاتی ہیں۔اگر داخل ہو جائیں تو مسجد کو دھوڑا انسانی ہے اور ان کا مال چرانا درست ہے۔اور یہ لوگ واجب القتل ہیں۔کیونکہ مہدی خونی کے آنے سے انکاری اور جہاد کے منکر ہیں۔مگر با وجود ان فتووں کے ہمارا کیا بگاڑا۔جن دنوں یہ فتوئی ملک میں شائع کیا گیا۔ان دنوں میں دس آدمی بھی میری سویت میں نہ تھے۔مگر آج خدا کے فضل سے تین لاکھ سے بھی زیادہ ہیں اورحق کے طالب بڑے زور سے اس حالت میں داخل ہو رہے ہیں۔کیا مومنوں کے مقابل پر کافروں کی مدد خدا ایسی ہی کیا کرتا ہے۔پھر اس جھوٹ کو تو دیکھو کہ ہمارے ذمہ یہ الزام لگاتے ہیں کہ گویا ہم نے نہیں کروڑ مسلمان اور کلمہ گو کو کافر ٹھہرا یا حالانکہ ہماری طرف سے کوئی سبقت نہیں ہوئی۔خود ہی ان کے علماء نے ہم پر کفر کے فتوے کے اور تمام پنجاب اور مید دستان میں شور ڈالا کہ یہ لوگ کافر ہیں۔اور نادان لوگ ان فتووں سے ایسے ہم سے منتظر ہو گئے کہ ہم سے سیدھے منہ کوئی ترم بات کرتا بھی ان کے نزدیا کے گناہ ہو گیا۔کیا کوئی مولوی یا کوئی اور مخالفت یا کوئی سجادہ نشین یہ ثبوت دے سکتا ہے کہ پہلے ہم نے ان لوگوں کو کافر ٹھہرایا تھا۔اگر کوئی ایسا کا غذ یا اشتہار یا رسالہ ہماری طرف سے ان لوگوں کے فتوی کفر سے پہلے شائع ہوا ہو جس میں ہم نے مخالف مسلمانوں