الحقّ المُبین فی تفسیر خاتم النبیین — Page 2
بسم الله الرحمن الرحيم الازالة الكر تعمير ہر سہ مولوی مفتی محمد شفیع صاحب دیوبندی نے اپنی کتاب ختم نبوت کامل مواد میں ختم نبوت کے موضوع پر قرآن و حدیث اور آثار کے بھا جو اسے سمت کی ہے۔اس مختصہ مضمون میں ان کی اس محبت پر ایک اجمالی ناقدانہ نظر ڈالنا مقصود ہے۔مفتی صاحب نے ابتداء میں حضرت ہائی سلسلہ احمدیہ کے خلاف تمہیں میں جو کچھ لکھا ہے اس پر تبصرہ کتاب کے آخر میں کیا جائے گا۔انشاء اللہ تعال مفتی صاحب نے سلسلہ احمدیہ کے لٹریچر کا خود مطالعہ نہیں کیا۔اور ا د مصر دھر کی کتابوں سے حوالہ جات اختذ کر کے ان کے سیاق کو نظر انداز کرتے ہوئے نکتہ چینی کر دی ہے۔مفتی صاحب نے اپنی بحث کے آغاز میں یہ بتایا ہے کہ آیت مسا كان مُحمَّد أبا أحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ وَلَكِنْ رَسُولُ الله وخاتم النبيين (سورۃ احزاب : ۳۲) میں سیاق آیت کے لحاظ سے خاتم النبیین کے یہ معنی ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا سلسلہ ابوت تا قیامت چلنے والا ہے اور کوئی نبی آپ کے بعد پیدا ہونے والا نہیں چنانچہ آپ لکھتے ہیں:۔