جماعت احمدیہ پر اعتراضات کا علمی جائزہ — Page 38
۳۸ IN اموی اور عباسی خاندان کے بادشاہ " امیر المومنین کہلاتے تھے۔اردو دائرہ معارف اسلامیہ (دانش گاہ پنجاب) کے مطابق شیعوں کا فرقہ امامیہ امیر المومنین" کا لقب صرف سید نا حضرت علی بن ابو طالب کے لئے مخصوص سمجھتا ہے۔اسماعیلیوں کا ہر فرقہ یہ لقب اپنے مسلمہ خلفا کے لئے استعمال کرتا ہے۔زیدی شیعوں کے نزدیک ہر وہ علوی جو بزور شمشیر اپنے اقتدار کو منوالے خود کو 19 میر المومینین کہلا سکتا ہے۔-۱۹ حضرت سید احمد صاحب بریلوی اور حضرت سید محمد اسمعیل صاحب شہید دہلوی کی نسبت مولانا محمد جعفر صاحب تھانیسری نے سوانح احمدی میں متعدد بار امیر المومنین " کا لفظ استعمال کیا اور صفحہ ۱۲۰ پر اس کی وجہ یہ بتائی کہ لاکھوں لوگوں نے ان کی بعیت امامت کر کے اُن کو اپنا سردار بنالیا۔پس اس روزہ سے آپ بلفظ امام یا امیر المومینین یا خلیفہ کے مشہور ہیں مولانا حافظ عبداللہ غازی پوری استاذ الاساتذه و مدرس مدرسہ آرہ نے مولوی سید نذیر حسین صاحب دہلوی کو امیر المومینین قرار دیتے ہوئے لکھا ” هو امام اهل الحديث في زمانه، اميرالمومنين في الحديث في أوانه ،، ت الحيات بعد الممات ص ۵۴۴ از حافظ عبد الغفار سلفی ناشر مکتبہ شعیب حدیث منزل کراچی نمبرا