احمدیت کی امتیازی شان — Page 52
۵۲ جس کا نام محمد ہے ( ہزار ہزار درود اور سلام اس پریہ) یہ کس عالی مرتبہ کا نبی ہے۔اس کے عالی مقام کا انتہا معلوم نہیں ہو سکتا اور اس کی تاثیر قدسی کا اندازہ کرنا انسان کا کام نہیں۔۔۔۔وہی ہے جو سرچشمہ ہر ایک فیض کا ہے اور وہ شخص جو بغیر اقرار افاضہ اُس کے کے کسی فضیلت کا دعوی کرتا ہے وہ انسان نہیں بلکہ ذریت شیطان ہے کیونکہ ہر ایک فضیلت کی کنجی اُس کو دی گئی ہے " (حقیقة الوحی مثلا - ما لا طبع اول: بعثت مہدی موعود کا حقیقی مدعا حضرت اقدس کے ملفوظات میں ہے کہ :۔ہمارا مدعا جس کے لئے خدا تعالیٰ نے ہمارے دل میں جوش ڈالا ہے یہی ہے کہ صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت قائم کی جائے جو ابد الآباد کے لئے خدا تعالٰی نے قائم کی ہے اور تمام چھوٹی نبوتوں کو پاش پاش کر دیا جائے۔(عفونی جلد ما ۹-۹۲)