احمدیت کی امتیازی شان

by Other Authors

Page 38 of 81

احمدیت کی امتیازی شان — Page 38

۳۸ جهاد کرد۔مشكورة مجتبائی کے حاشیہ میں اس فرمان نبوی کی یہ شرح کی گئی ہے کہ :۔"$ " بِاَنْ تَخَوَّفُوهُمْ وَتُوَعِدُ وهُم بِالقَتْلِ وَ الاخذ والنَّهْبِ وَنَحْوَذَلِكَ بِأَن تَذْمُوهُم وَتَسبُوهُم الخ (مشكوة مطبوع مجتبائی ص۳۳) یعنی زبان کا جہاد یہ ہے کہ مشرکوں کو نہ صرف قتل، پکڑ دھکڑ اور لوٹ مار کی دھمکیاں دو بلکہ اُن کی مذمت بھی کرو اور انہیں خوب گالیاں بھی دو۔مگر حضرت بانی جماعت احمدیہ نے قرآنی جہاد کی ایسی دلکش اور معقول اور مدتل ترجمانی کی ہے کہ روح وجد کر اٹھتی ہے اور مخالفین اسلام اور عدوان محمدؐ کا منہ ہمیشہ کے لئے بند ہو جاتا ہے۔فرماتے ہیں :- ر میں نہیں جانتا کہ ہمارے مخالفوں نے کہاں سے اوز رکس سے سن لیا کہ اسلام تلوار کے زور سے پھیلا ہے۔خدا تو قرآن شریف میں فرماتا ہے لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ یعنی دین اسلام میں جبر نہیں۔تو پھر کس نے بھر کا حکم دیا؟ اور جبر کے کونسے سامان تھے اور کیا وہ لوگ جو جبر سے