احمدیت کی امتیازی شان — Page 33
۳۳ میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ جو شخص قرآن کے سات سو حکم میں سے ایک چھوٹے سے حکم کو بھی ٹالتا ہے وہ نجات کا دروازہ اپنے ہاتھ سے اپنے پر بند کرتا ہے حقیقی اور کامل نجات کی راہیں قرآن نے کھولیں۔“ (کشتی نوح صلات طبع اول ) اب زیرا دنیائے احمدیت سے با ہر قدم رکھئے تومعلوم ہوگا کہ قرآن مجید کی تعلیم کو متروک و مجور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔میری مراد ان جعلی اور خود تراشیدہ وظائف اور اذکار سے ہے جو خدا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور جبرائیل کے نام پر اختراع کئے گئے ہیں اور جن کے پڑھنے پر جنت کے بڑے سے بڑے مدارج کی ضمانت دی گئی ہے۔دعائے ماثورہ کا ثواب مثلاً دعائے ماثورہ المعروف بر گنجیته درحمت) کی نسبت لکھا ہے کہ حضرت جبرئیل نے آنحضرت کو خبر دی کہ : اگر کسی شخص نے تمام عمر میں سجدہ نہ کیا ہو اور اس دعا کو پڑھے تو تو اب اس کو اسی ہزار شہیدوں اور