احمدیت کا پیغام

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 9 of 55

احمدیت کا پیغام — Page 9

نہیں جس پر حجت تمام ہوگئی ہو اور وہ آپ پر ایمان نہ لایا ہو اور وہ خدائی عذاب کا مستحق نہ ہو۔ہر ایک شخص جس تک آپ کا نام پہنچا اور جس کے سامنے آپ کی صداقت کے دلائل بیان کئے گئے وہ مکلف ہے آپ پر ایمان لانے کے لئے اور بغیر آپ پر ایمان لائے وہ نجات کا حقدار نہیں اور بچی پاکیزگی محض آپ ہی کے نقش قدم پر چل کر حاصل ہو سکتی ہے۔احمدیوں کے متعلق بعض شکوک کا ازالہ ختم نبوت کے متعلق احمد یوں کا عقیدہ مذکورہ بالا نا واقف گروہ میں سے بعض لوگ یہ خیال بھی کرتے ہیں کہ احمدی ختم ثبوت کے قائل نہیں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبیین نہیں مانتے۔یہ محض دھو کے اور ناواقفیت کا نتیجہ ہے۔جب احمدی اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں اور کلمہ شہادت پر یقین رکھتے ہیں تو یہ کیونکر ہوسکتا ہے کہ وہ ختم نبوت کے منکر ہوں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبیین نہ مانیں۔قرآن کریم میں صاف طور پر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ وَلَكِن رَّسُولَ اللهِ وَخَاتَمَ النبي محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تم میں سے کسی جوان مرد کے باپ نہ ہیں نہ آئندہ ہوں گے لیکن آپ اللہ تعالیٰ کے رسول اور خاتم النبیین ہیں ،قرآن کریم پر ایمان رکھنے والا آدمی اس آیت کا انکار کس طرح کر سکتا ہے۔پس احمدیوں کا ہرگز یہ عقیدہ نہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نعوذ باللہ خاتم النبیین نہیں تھے۔جو کچھ احمدی کہتے ہیں وہ صرف یہ احزاب : ۴۱