احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 500
احمد یہ تعلیمی پاکٹ بک 500 حصہ دوم لطیفہ میں وہ پانی ہوں کہ آیا آسماں سے وقت پر میں وہ ہوں نورِ خدا جس سے ہوا دن آشکار ایک مولوی صاحب نے ایک گفتگو میں کہا کہ مرزا صاحب تو نبی چھوڑ انسان بھی نہیں۔اور پھر یہ شعر پیش کیا گیا۔تو میں نے کہا کہ آپ نے اس شعر کے نئے معنی پیدا کر دیئے ہیں۔آپ لوگ تو کہتے ہیں کہ مرزا صاحب انسان بھی نہیں۔اور حضرت مرزا صاحب خدا کے حضور شکایت کرتے ہیں کہ یہ لوگ تو مجھے انسان بھی نہیں سمجھتے اور مجھے محلِ نفرت سمجھتے ہیں اور میرے وجود کو قوم کے لئے قابلِ شرم خیال کرتے ہیں۔لیکن تیرے فضل و احسان نے مجھے پسند کر لیا۔اور مجھے نُو رِخدا بنا دیا ہے۔حديث هَذَا خَلِيفَةُ اللَّهِ الْمَهْدِى اعتراض نمبر 22 مرزا صاحب نے شہادت القرآن صفحہ اوّل پر هَذَا خَلِيفَةُ اللَّهِ المَهْدِى کی حدیث کو بخاری کی طرف منسوب کیا ہے۔یہ حدیث بخاری میں موجود نہیں۔الجواب حدیث کا حوالہ دینے میں بے شک سہو ہوا ہے مگر یہ حدیث مستدرک للحاکم میں انہی الفاظ میں موجود ہے۔نواب صدیق حسن خان صاحب نے بھی بیج الکرامہ صفحہ 366 پرا سے درج کیا ہے۔پس ان الفاظ کا حدیث میں ہونا جھوٹ نہیں صحیح بخاری کی طرف منسوب ہونا البتہ سہو ہے۔