احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 494 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 494

احمدی تعلیمی پاکٹ بک 494 حصہ دوم سامنے لاؤ۔جس نے ہمیں رسالہ انجام آتھم میں دعوت مباہلہ دی ہوئی ہے۔اس پر بدر کے ایڈیٹر صاحب نے اخبار بدر 4 را پریل میں لکھا:۔میں مولوی ثناء اللہ صاحب کو بشارت دیتا ہوں کہ حضرت مرزا صاحب نے ان کے اس چیلنج کو منظور کر لیا ہے۔وہ بے شک قسم کھا کر بیان کریں کہ یہ شخص اپنے دعوی میں جھوٹا ہے۔اور بے شک یہ بات کہیں کہ اگر میں اس بات میں جھوٹا ہوں تو لَعَنَتُ اللهِ عَلَى الْكَذِبِينَ۔اور اس کے علاوہ ان کو اختیار ہے کہ اپنے جھوٹے ہونے کی صورت میں ہلاکت وغیرہ کے جو عذاب اپنے لئے چاہیں خدا سے مانگیں۔اگر آپ اس بات پر ہی راضی ہیں کہ بالمقابل کھڑے ہو کر زبانی مباہلہ ہو تو پھر آپ قادیان آسکتے ہیں اور اپنے ہمراہ دس تک آدمی لا سکتے ہیں اور ہم آپ کا زادِ راہ آپ کے یہاں آنے اور مباہلہ کرنے کے بعد پچاس روپیہ تک دے سکتے ہیں۔لیکن یہ امر ہر حالت میں ضروری ہوگا۔کہ مباہلہ ہونے سے پہلے فریقین میں شرائط تحریر ہو جاویں گے اور الفاظ مباہلہ تحریر ہو کر اس تحریر پر فریقین اور ان کے ساتھ گواہوں کے دستخط ہو جاویں گئے۔( بدر 4 را پریل 1907 صفحہ 4-5) اس کے جواب میں مولوی ثناء اللہ صاحب نے 12 اور 19 را پریل 1907ء کے پرچہ میں ( اکٹھا شائع ہوا) لکھا:۔میں نے آپ کو مباہلہ کے لئے نہیں بلایا۔میں نے تو قسم کھانے پر آمادگی کی ہے۔مگر آپ اس کو مباہلہ کہتے ہیں۔حالانکہ مباہلہ اس کو کہتے ہیں کہ فریقین مقابلہ پر قسمیں کھائیں۔میں نے حلف اُٹھانا کہا ہے مباہلہ نہیں کہا قسم اور ہے۔اور مباہلہ اور۔دیکھئے مولوی ثناء اللہ صاحب پھر مباہلہ سے فرار کر رہے ہیں۔حالانکہ