احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 447
احمد یہ تعلیمی پاکٹ بک 447 حصہ دوم قیمت واپس لینا چاہے وہ ہماری کتابیں ہمارے حوالے کرے اور اپنی قیمت لے لے۔چنانچہ وہ تمام لوگ جو اس قسم کی جہالت اپنے اندر رکھتے تھے۔انہوں نے کتابیں بھیج دیں اور قیمت واپس لے لی۔اور بعض نے تو کتابوں کو بہت خراب کر کے بھیجا۔مگر پھر بھی ہم نے قیمت دے دی۔۔۔۔خدا تعالیٰ کا شکر ہے کہ ایسے دنی الطبع لوگوں سے خدا تعالیٰ نے ہمیں فراغت ایام اصلح روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 421-422) بخشی۔تین سو دلائل کے بارہ میں تحریر فرماتے ہیں:۔میں نے پہلے ارادہ کیا تھا کہ اثبات حقیت اسلام کے لئے تین سو دلیل براہین احمدیہ میں لکھوں۔لیکن جب میں نے غور سے دیکھا تو معلوم ہوا کہ یہ دو ستم ( اعلی تعلیمات وزندہ معجزات ) کے دلائل ہزار ہا نشانوں کے قائم مقام ہیں۔پس خدا نے میرے دل کو اس ارادہ سے پھیر دیا اور مذکورہ بالا دلائل کے لکھنے کے لئے مجھے شرح صدر عنایت کیا“۔(دیباچہ براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 6) یہ ہم پہلے بتا چکے ہیں کہ حضور علیہ السلام نے اتنی کے قریب کتب لکھی ہیں۔ان میں صداقت اسلام کے تین سو سے زیادہ دلائل موجود ہیں۔اعتراض نمبر 4 مشورہ سے مسیح موعود کے دعوی کا الزام اور اُس کا رڈ مولوی ابوالحسن صاحب ندوی اپنی کتاب ” قادیانیت“ کے صفحہ 66 پر لکھتے ہیں:۔اسی سال ( 1891ء) کے آغاز میں حکیم صاحب (حضرت مولانا حکیم نور الدین صاحب رضی اللہ عنہ۔ناقل ) نے ایک خط میں مرزا صاحب کو