احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 438
ند یتعلیمی پاکٹ بک 438 پیشگوئی بغیر رضا مندی مصداق پیشگوئی کے شائع نہیں کی۔حصہ دوم ( تبلیغ رسالت جلد 8 صفحہ 28 ) پس جو احتیاط حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے انذاری پیشگوئیوں کے متعلق پہلے سے کر رکھی تھی۔بالکل اسی کے مطابق عدالت میں معاہدہ ہوا ہے تو پھر عدالت سے ڈر کر معاہدہ کرنے کا الزام باطل ہوا۔اعتراض نمبر 2 الجواب الفاظ : شعر کہنے پر اعتراض نبی شاعر نہیں ہوتا۔جیسا کہ قرآن مجید میں آیا ہے:۔وَمَا عَلَّمْنَهُ الشَّعْرَ وَمَا يَنْبَغِي لَهُ - (يس: 70) چونکہ مرزا صاحب نے شعر کہے۔اس لئے وہ نبی نہیں ہو سکتے ؟ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے:۔کچھ شعر و شاعری سے اپنا نہیں تعلق اِس ڈھب سے کوئی سمجھے بس مدعا یہی ہے آيت وَ مَا عَلَّمْنَهُ الشِّعرَ وَمَا يَنْبَغِى لَهُ - (يس: 70) اپنے سیاق کے لحاظ سے قرآن کریم کے متعلق ہے۔جس پر آیت کے اگلے إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ وَ قُرْآنٌ مُّبِينٌ - (يس: 70 ) روشن دلیل ہیں۔