احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 410 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 410

410 حصہ دوم انہوں نے اس میں خاصی اصلاح کرلی۔اگر عیسائیوں کے گندے اعتراضات کے الزامی جوابات نہ دیئے جاتے۔تو ملک میں سخت فتنے کا دروازہ کھل جاتا اور مسلمانوں کو سخت مصیبت سے دوچار ہونا پڑتا۔کیونکہ مسلمان اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف گندے اعتراضات نہیں سُن سکتے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے عیسائیوں کے سامنے یہودیوں کے اعتراضات پیش کر کے مسلمانوں کے جوش کو ٹھنڈا کر دیا۔اور اس طرح مسلمان قوم کو ایک سخت تباہی اور کشت و خون سے بچا لیا۔مدافعت کا یہ طریق اضطراراً جَزْوَاسَيْئَةٍ سَيْئَةٌ مِّثْلُهَا کے عام اسلامی قانون کے ماتحت اختیار کیا گیا۔اپنی نیت کو صحیح رکھتے ہوئے اس قسم کی تنقید جو دشمن کا منہ بند کرنے والی ہو اس آیت کے ماتحت جائز ہے۔اسی لئے علماء اسلام بھی عیسائیوں کو بالمقابل الزامی جوابات دیتے رہے۔جن میں صرف فرضی یسوع مدنظر تھا نہ کہ حضرت عیسی علیہ السلام۔آپ تحریر فرماتے ہیں:۔موسی کے سلسلہ میں ابن مریم مسیح موعود تھا۔اور محمدی تسلسلہ میں میں مسیح موعود ہوں سوئیں اس کی عزت کرتا ہوں۔جس کا ہم نام ہوں۔اور مفسد اور مفتری ہے وہ شخص جو کہتا ہے کہ میں مسیح ابن مریم کی عزت نہیں کرتا۔(کشتی نوح۔روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 17-18 ) الزام: بعض پیشہ ور مناظر یہ اعتراض کرتے ہیں کہ مرزا صاحب نے لکھا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم عیسائیوں کے ہاتھ کا پنیر کھا لیتے تھے۔حالانکہ مشہور تھا کہ سور کی چربی اس میں پڑتی ہے۔یہ مناظر کہتے ہیں کہ یہ مرزا صاحب کا جھوٹ