احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 351
یتعلیمی پاکٹ بک 351 حصہ دوم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر فضیلت کے دعوا می کا الزام دعوی مخالفین کا حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر یہ الزام کہ آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے افضل ہونے کا دعویٰ کیا ایک سراسر بے بنیادالزام ہے۔جو اس لئے دیا جاتا ہے کہ لوگوں کے دل میں آپ کے لئے نفرت کا جذبہ پیدا کر کے انہیں احمدیت کو قبول کرنے سے باز رکھا جائے ورنہ حضرت بانی سلسلہ احمد یہ تو اپنے تئیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک خادم ہی جانتے ہیں اور آپ کو جو برکات بھی حاصل ہیں ان کے متعلق آپ کو یہ الہام ہوا تھا:۔كُلُّ بَرَكَةٍ مِّنْ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَبَارَكَ مَنْ عَلَّمَ وَتَعَلَّم تذکرہ صفحہ 35 ایڈیشن 2004ء) ترجمہ :۔یہ تو تمام برکت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے ہے پس بہت برکت والا ہے جس نے اس بندہ کو تعلیم دی (یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ) اور بہت برکت والا ہے جس نے تعلیم پائی۔( یعنی مسیح موعود ) نیز تحریر فرماتے ہیں:۔(حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 99) پس میں ہمیشہ تعجب کی نگہ سے دیکھتا ہوں کہ یہ عربی نبی جس کا نام محمد ہے ( ہزار ہزار درود اور سلام اس پر ) یہ کس عالی مرتبہ کا نبی ہے۔اس کے عالی مقام کا انتہا معلوم نہیں ہو سکتا اور اس کی تاثیر قدسی کا اندازہ کرنا انسان کا کام نہیں۔افسوس کہ جیسا حق شناخت کا ہے اس کے مرتبہ کو شناخت نہیں کیا گیا۔وہ توحید جو دنیا سے گم ہو چکی تھی وہی ایک پہلوان ہے جو دوبارہ اس کو