احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 342
مدی تعلیمی پاکٹ بک 342 حصہ دوم نزول گو شریعت ہی ہے اور اس کا حامل بیانِ شریعت کے واسطہ سے صاحب شریعت کہلا سکتا ہے۔مگر تشریعی نبی یا نبوت مستقلہ کا حامل ہر گز نہیں کہلا سکتا۔اشتہار ایک غلطی کا ازالہ میں آپ نے جیسا کہ پہلے بیان کیا جاچکا ہے۔مستقل شریعت لانے یا مستقل نبی ہونے سے صاف انکار کیا ہے۔پس آپ پر جو شریعت کے احکام نازل ہوئے وہ بالاستقلال نہیں۔اس لئے اربعین کے حوالہ کی بناء پر آپ کو مستقل صاحب شریعت قرار نہیں دیا جاسکتا۔ایسا الزام سراسر بے بنیاد ہے جس کی تردید پر حضوڑ کی تصنیفات گواہ ہیں۔مولوی اوی ابوالحسن صاحب ندوی اپنے الزام کو مضبوط کرنے کے لئے حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کا دعویٰ تشریعی نبی ہونے کا تھا۔تریاق القلوب صفحہ 130 کے حاشیہ کی یہ عبارت پیش کرتے ہیں:۔یہ نکتہ یا در کھنے کے لائق ہے کہ اپنے دعویٰ سے انکار کرنے والے کو کا فر کہنا یہ صرف اُن نبیوں کی شان ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے احکام جدیدہ اور شریعت لاتے ہیں۔لیکن صاحب شریعت کے ماسوا جس قدر اہم اور محدث ہیں گو وہ کیسے ہی جناب الہی میں اعلیٰ شان رکھتے ہوں اور خلعت مکالمہ مخاطبہ الہیہ سے سرفراز ہوں اُن کے انکار سے کوئی کا فرنہیں بن سکتا۔“ ہیں:۔پھر اس کے مقابل میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعض عبارتیں پیش کی 1۔" مجھے الہام ہوا ہے۔کہ جو شخص تیری پیروی نہیں کرے گا اور تیری بیعت میں داخل نہیں ہوگا وہ خدا اور رسول کی نافرمانی کرنے والا جہنمی ہو گا“۔( معیار الا خیار صفحہ 8) 2۔خدا تعالیٰ نے میرے پر ظاہر کیا ہے کہ ہر ایک وہ شخص جس کو میری