احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 322 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 322

احمد یہ تعلیمی پاکٹ بک 322 حصہ دوم پیرا گراف میں موجود ہے۔جس میں آپ فرماتے ہیں:۔" مَا مِنْ رَسُولٍ إِلَّا تُوُفِّيَ وَقَدْخَلَتْ مِنْ قَبْلِ عِيسَى الرُّسُلُ “ ( نور الحق حصہ اول۔روحانی خزائن جلد 8 صفحہ 70) ترجمہ :۔ہر ایک رسول نے وفات پائی ہے اور حضرت عیسی علیہ السلام سے پہلے سب رسول گزر چکے ہیں۔اس عبارت میں تمام انبیاء کے وفات پانے کا ذکر موجود ہے جس میں حضرت موسی علیہ السلام بھی شامل ہیں۔نور الحق کے اقتباس میں لَيْسَ مِنَ الميّتين ( کہ وہ آئندہ مرنے والوں میں سے نہیں ہیں) کے الفاظ بھی اس بات کے لئے قوی قرینہ ہیں کہ اس جگہ حضرت موسی علیہ السلام کی خا کی جسم کے ساتھ زندگی زیر بحث نہیں۔بلکہ بعد از وفات رُوحانی زندگی کا ہی ذکر ہے۔کیونکہ مادی جسم پر موت کا وارد ہونا بموجب آیت قرآنی " كُل نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ از بس ضروری ہے۔دوسری جگہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام واضح طور پر حضرت موسی علیہ السلام کے وفات پانے کا ذکر ان الفاظ میں فرما چکے ہیں :۔ایسا ہی حضرت موسی علیہ السلام کے وقت میں ہوا جبکہ حضرت موسی مصر اور کنعان کی راہ میں پہلے اس سے جو بنی اسرائیل کو وعدہ کے موافق منزل مقصود تک پہنچا دیں فوت ہو گئے اور بنی اسرائیل میں اُن کے مرنے سے ایک بڑا ماتم برپا ہوا جیسا کہ تو رات میں لکھا ہے کہ بنی اسرائیل اس بے وقت موت کے صدمہ سے اور حضرت موسی کی ناگہانی جُدائی سے چالیس دن تک روتے رہے۔(الوصیت روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 305) اس سے ظاہر ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ہرگز یہ عقیدہ نہیں کہ