احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 304 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 304

ندی تعلیمی پاکٹ بک میں فرمایا:۔304 حصہ دوم إِنَّ عَلِيًّا مِنِّي وَأَنَامِنْهُ “۔(مشكوة كتاب المناقب باب مناقب علی بن ابی طالب) کہ علی مجھ سے ہے اور میں اُس سے۔اس کے یہ معنی نہیں کہ علی میرا بیٹا ہے اور میں اُس کا بیٹا۔اسی طرح حضرت حسین کے متعلق فرماتے ہیں:۔66 حُسَيْنٌ مِّنِّى وَأَنَا مِنْ حُسَيْنٍ “ (مشكوة كتاب المناقب باب مناقب اهل بيت النبي) که حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے۔اور قبیلہ اشعریہ کے متعلق فرماتے ہیں:۔دودی، هم منى وانا منهم بخاری کتاب المغازى باب قدوم الاشعريين واهل اليمن کہ وہ مجھ سے ہیں اور میں اُن سے ہوں“۔ان تمام حدیثوں سے اتحاد فی المقاصد مراد ہے یعنی علمی اور میرا مقصد ایک ہے۔اسی طرح حسین اور میرا مقصد ایک ہے۔اسی طرح میرے اور قبیلہ اشعریہ کے مقصد میں اتحاد ہے۔آخری حدیث کی تشریح میں صحیح بخاری کے حاشیہ میں درج ہے:۔كَلِمَةُ " مِنْ هِيَ اللَا تُصَالِيَّةُ أَيْ هُم مُّتَّصِلُونَ بِي ” دو ( حاشیہ صحیح بخاری جلد 2 صفحہ 629 مطبوعہ مطبع ہاشمی میرٹھ ) اس جگہ من اتصالیہ ہے اور مراد یہ ہے کہ وہ مجھ سے اتصال رکھتے ہیں۔مجھ سے کنارہ کش نہیں۔