احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page iii
بسم اللہ الرحمن الرحیم عرض ناشر بار دوم احباب جماعت کی علمی تربیت اور دعوت الی اللہ میں معاونت کے لئے محترم قاضی محمد نذ یر صاحب لائک پوری نے ایک مفید تصنیف ”احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک“ کے نام سے مرتب فرمائی تھی۔پاکٹ بک کا حصہ اوّل و دوم یکجائی طور پر 1977ء میں شائع ہوا تھا۔ایک عرصہ سے یہ کتاب نایاب تھی اور اس کی طلب برقرار تھی۔اس کے پیش نظر اس کو دوبارہ شائع کیا جا رہا ہے تا احباب کرام احمد یہ علم کلام کے حوالہ سے اپنے علم میں اضافہ کرسکیں۔اس کے موجودہ ایڈیشن میں حوالہ جات اصل مآخذ سے چیک کر کے دیئے گئے ہیں اور کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حوالہ جات روحانی خزائن سے جبکہ ملفوظات 2003 ایڈیشن ، تذکرہ 2004 ء ایڈیشن اور مجموعہ اشتہارات مطبوعہ بار دوم سے حوالے دیئے گئے ہیں۔دیگر حوالہ جات بھی اصل کتب سے چیک کر کے دیئے گئے ہیں اور بعض مقامات پر ایڈیشن کی تبدیلی کی وجہ سے صفحات نمبر تبدیل ہوئے ہیں۔اس ایڈیشن کی تیاری میں معاونت کرنے والے شکریہ کے مستحق ہیں۔