احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 5 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 5

تعلیمی پاکٹ بک 5 حصہ اول جب ناممکن قرار پایا تو ان کو زندہ رکھنے کا کیا فائدہ! لہذا اس جگہ تَوَفَّيْتَنِی کے صحیح اور معروف معنی ( تو نے مجھے وفات دے دی ) ہی ضروری ہیں۔حضرت عیسی علیہ السلام کا قیامت کے دن قوم سے تَوَفِّی کے بعد سے قیامت کے دن تک مشاہداتی لا علمی کے متعلق یہ بیان چونکہ درست ہے کیونکہ وہ خدا کے نبی ہیں۔لہذا ان کی وفات کی وجہ سے قوم میں دوبارہ نہ آنے اور قوم کو ان کی وفات کے بعد خدا کی نگرانی میں چھوڑ جانے کا اعتراف سچائی پر مبنی ہے۔خدا کا نبی کبھی یہ جھوٹ نہیں بول سکتا کہ وہ قوم میں دوبارہ اصلاح کے لئے آیا ہو مگر خدا کو یہ کہے کہ قوم سے علیحدگی کے بعد مجھے ان کی نگرانی کا موقع نہیں ملا۔بلکہ وہ خدا کی نگرانی میں ہی رہے۔3 حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فیصلہ حضرت امام بخاری کتاب التفسیر میں زیر آیت ھذا یہ حدیث لائے ہیں:۔عَنِ ابْنِ عَبَّاسِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُمَا۔۔۔۔۔۔إِنَّهُ يُجَاءُ بِرِجَالٍ مِنْ أُمَّتِي فَيُؤْخَذُبِهِمُ ذَاتَ الشِّمَالِ فَأَقُولُ يَا رَبِّ! أَصَيْحَابِي فَيُقَالُ إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ فَأَقُولُ كَمَا قَالَ الْعَبْدُ الصَّالِحُ : وَ كُنتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَّا دُمْتُ فِيهِمْ ۚ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِى كُنتَ أَنْتَ الرَّقِيْبَ عَلَيْهِمْ - فَيُقَالُ إِنَّ هَؤُلَاءِ لَمْ يَزَالُوا مُرْتَدِيْنَ عَلَى أَعْقَابِهِمْ مُنْذُ فَارَقْتَهُمْ۔(بخاری کتاب التفسير۔باب وكنت عليهم شهيداً۔۔۔۔۔۔۔صلى الله ترجمہ : حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ آنحضرت علیہ نے فرمایا۔کہ (قیامت کے دن ) میری اُمت کے کچھ لوگ لائے جائیں گے اور انہیں بائیں طرف (جہنم کی طرف) لے جایا جائے گا۔پس میں کہوں گا۔اے میرے رب ! یہ تو میرے ساتھی ہیں تو کہا جائے گا تو نہیں جانتا کہ یہ تیرے