احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 3
فلیمی پاکٹ بک 3 حصہ اول مسئلہ حیات و وفات عیسی بن مریم علیہ السّلام آیات قرآنیہ سے وفات مسیح ناصری علیہ السلام کا ثبوت وَإِذْ قَالَ اللهُ يُعِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ ءَ أَنْتَ قُلْتَ لِلنَّاسِ اتَّخِذُونِي وَأَقِيَ الهَيْنِ مِنْ دُونِ اللَّهِ قَالَ سُبْحَنَكَ مَا يَكُونُ لِي أَنْ أَقُولَ مَا لَيْسَ لِى بِحَقِّ إِنْ كُنْتُ قُلْتُهُ فَقَدْ عَلِمْتَهُ تَعْلَمُ مَا فِي نَفْسِى وَلَا أَعْلَمُ مَا فِي نَفْسِكَ إِنَّكَ أَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوبِ - مَا قُلْتُ لَهُمْ إِلَّا مَا أَمَرْتَنِي بِةٍ أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ رَبِّي وَرَبَّكُمْ وَكُنْتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَّا دُمْتُ فِيْهِمْ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِى كُنتَ أَنْتَ الرَّقِيْبَ عَلَيْهِمْ وَأَنْتَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ - (المائدة : 118,117) ترجمہ : اور جب کہا اللہ نے اے عیسیٰ بن مریم! کیا تو نے لوگوں کو کہا تھا کہ مجھے اور میری ماں کو معبود بناؤ خدا کے سوا۔تو (عیسی نے ) کہا : پاک ہے تو ناممکن تھا میرے لئے کہ میں کہوں جس کا مجھے کوئی حق نہ تھا اگر میں نے (ایسا) کہا ہوتو تجھے معلوم ہی ہوگا۔تو جانتا ہے جو میرے نفس میں ہے اور میں نہیں جانتا جو تیرے نفس میں ہے یقینا تو غیوں کو خوب جاننے والا ہے میں نے اُن سے نہیں کہا مگر وہی جس کا تُو نے مجھے حکم دیا تھا۔کہ عبادت کرو اللہ کی جو میرا بھی رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے اور میں ان پر نگران تھا ( اس وقت