احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 172 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 172

تعلیمی پاکٹ بک 172 حصہ اول ترجمه: عقل اس بات پر کامل یقین رکھتی ہے کہ یہ امور ( معجزات اور اخلاق عالیہ وغیرہ) غیر نبی میں نہیں پائے جاتے۔نیز یہ بھی کہ اللہ تعالی یہ باتیں کسی مفتری میں جمع نہیں کرتا اور یہ بھی کہ پھر اس کو تئیس برس مہلت نہیں دیتا۔و علامہ امام ابن قیم علیہ الرحمہ نے ایک عیسائی کے سامنے یہی دلیل پیش کرتے ہوئے فرمایا: وَهُوَ مُسْتَمِرٌّ فِي الْإِفْتِرَاءِ عَلَيْهِ ثَلَاثَةٌ وَّ عِشْرِينَ سَنَةٌ وَّهُوَ مَعَ ذَلِكَ يُؤَيِّدُهُ۔(زاد المعاد جلد 1صفحه 500) ترجمہ : یہ کس طرح ممکن ہے کہ جسے تم مفتری قرار دیتے ہو وہ مسلسل تنیس برس تک اللہ تعالیٰ پر افتراء کرتار ہے اور اللہ تعالیٰ بائیں ہمہ اس کو ہلاک کرنے کی بجائے اس کی تائید کرے۔نوٹ : تَقَوَّل کا لفظ باب تفعل سے ہے اس کے مصدر تقول میں بناوٹ کا خاصہ پایا جاتا ہے۔پس مجنون اور ماؤف الدماغ کی باتیں جو وہ خدا کی طرف منسوب کر کے کہے تقول کے ذیل میں نہیں آتیں۔مجنون سے خدا کا یہ معاملہ ہوتا ہے کہ وہ اپنی باتوں میں ناکام اور نا مرادر ہتا ہے اور دنیا میں کوئی نیک انقلاب پیدا نہیں کر سکتا۔اسی طرح مدعیان الوہیت کیلئے بھی یہ معیار نہیں۔دلیل ششم عَلِمُ الْغَيْبِ فَلَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِةٍ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَّسُولٍ۔(الجن : 28،27) ترجمہ: اللہ تعالیٰ عالم الغیب ہے۔پس وہ اپنے غیب پر کسی کو ( دوسرے لوگوں کے مقابل ) کمیت و کیفیت میں غلبہ نہیں دیتا۔بجز اس شخص کے جو اس