احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 86
تعلیمی پاکٹ بک 86 98 حصہ اوّل ترجمہ : ایک گروہ نے نزول عیسی سے ایک ایسے شخص کا ظہور مراد لیا ہے جو فضل و شرف میں عیسیٰ علیہ السلام کے مشابہ ہوگا۔جیسے تشبیہ دینے کے لئے نیک آدمی کو فرشتہ اور شریر کو شیطان کہتے ہیں مگر اس سے مراد فرشتہ یا شیطان کی ذات نہیں ہوتی۔واضح رہے کہ جماعت احمدیہ کا بھی یہی عقیدہ ہے۔محمد اکرم صاحب صابری اقتباس الانوار میں لکھتے ہیں: بعض بر آنند که روح عیسی در مهدی بروز کند ونزول عبارت از این بروز است مطابق ایس حدیث لا مهدی الا عیسی ابن مریم۔(صفحہ 52) ترجمہ: بعض کا یہ عقیدہ ہے کہ عیسی کی روحانیت مہدی میں بروز (ظہور ) کرے گی اور حدیث میں لفظ نزول سے مراد یہ بروز ہی ہے مطابق اس حدیث کے کہ نہیں ہے مہدی مگر عیسی بن مریم۔علا مہ میبذی نے بھی شرح دیوان میں لکھا ہے۔روح عیسی علیہ السلام در مہدی علیہ السلام بروز کند و نزول عیسی ایں بروز است - (غاية المقصود صفحه 21) حضرت محی الدین ابن عربی فرماتے ہیں:۔وَجَبَ نُزُولُه فِي آخِرِ الزَّمَانِ بِتَعَلَّقِهِ بَبَدَنِ اخَرَ۔(تفسیر عرائس البيان جلد 1 صفحه 262 مطبوعه نول کشور) کہ حضرت عیسی علیہ السلام کا نزول آخری زمانہ میں ایک دوسرے بدن ( وجود ) کے ساتھ ضروری ہے۔