اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 58
رض حضرت سوده 58 ازواج النبی ایک سے زائد بیویوں کی صورت میں غیرت کا اظہار فطری سی بات ہوتی ہے لیکن حضرت سودہ کے ایثار کی یہ حالت تھی اور وہ ایسی پاک اور صاف دل تھیں کہ انہوں نے آخری عمر میں اپنی باری کا دن حضرت عائشہ کو بخش دیا تھا۔اگر چہ اس میں آنحضرت لیلی یتیم کی رضا طلبی اور آپ کی محبت کے حصول کا بھی دخل تھا۔حضرت عائشہ کا خراج تحسین 2911 حضرت عائشہ تو حضرت سودہ کی ایسی ہی خوبیوں اور خصوصیات کی وجہ سے ان کی عاشق تھیں اور ان کی مرنجان مرنج طبیعت، سادہ گوئی اور صاف دلی پر فریفتہ تھیں ایک دفعہ فرمانے لگیں کہ "عورتوں میں سے مجھے کسی عورت کے بارے میں کبھی یہ خواہش نہیں ہوئی کہ میں ویسی ہو جاؤں سوائے حضرت سودہ کے کہ ان کی بھولی بھالی ادائیں اختیار کرنے کو جی چاہتا ہے اور دل کرتا ہے کہ میں بھی ان کی طرح ہوتی اور ان جیسا پاک و صاف دل ان جیسی بھولی بھالی ادائیں مجھے بھی نصیب ہو جاتیں " مشہور روایت کے مطابق حضرت سودہ کی وفات مدینہ میں حضرت عمرؓ کے زمانہ خلافت میں ہوئی جبکہ دوسری روایت کے مطابق شوال 54ھ میں حضرت امیر معاویہ کے زمانہ میں انہوں نے وفات پائی۔اور جنت البقیع میں آپ کی تدفین ہوئی۔اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہو اور آنحضرت علی تعلیم کے قرب میں ان کے درجات بلند فرماتار ہے۔آمین اللَّهمَّ صَلَّ عَلى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلَّمْ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ 31 ***: ****