اہلِ بیتِ رسول ﷺ

by Other Authors

Page iv of 356

اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page iv

اہل بیت رسول بسم الله الرحمن الرحيم پیش لفظ (طبع اوّل) پیش لفظ اللہ تعالی نے ہمارے نبی حضرت محمد علی کریم کو اسوہ حسنہ اور کامل نمونہ قرار دے کر تمام مسلمانوں کو ان کی پیروی کا حکم دیا۔(الاحزاب : 22) کہ خدا کی محبت پانے (اور اس کے بندوں کے حق ادا کرنے کے اسلوب سیکھ کر) اس کا محبوب بن جانے کے لئے آپ کی اطاعت لازم ہے۔(آل عمران : 32) حقوق العباد کے دائرے میں والدین، ازواج اور اولاد کی ذمہ داریاں نہایت اہم ہیں۔ہمارے نبی کریم نے یہ تمام حق خوب ادا کئے۔آپ نے کیا خوب فرمایا کہ تم میں سے بہترین وہ ہیں جو اپنے اہل خانہ کے لئے بہترین ہیں اور میں تم میں سے اپنے اہل کے ساتھ سب سے بہتر سلوک کرنے والا ہوں۔(ترمذی کتاب المناقب باب فضل ازواج النبی اور یہ محض آپ کی اپنی گواہی نہ تھی۔آپ کی ازواج نے بھی یہی شہادت دی۔پہلی وحی کے موقع پر حضرت خدیجہ نے رسول اللہ صلی علی کریم کے ساتھ مکی دور کی اپنی پندرہ سالہ رفاقت کا یہ خلاصہ بیان کیا کہ آنحضرت علی کریم صلہ رحمی کرنے والے ، غریبوں کے بوجھ اٹھانے والے، مٹی ہوئی نیکیوں کو قائم کرنے والے، مہمان نواز اور مصائب میں لوگوں کے مددگار ہیں اس لئے اللہ تعالی آپ کو کبھی ضائع نہیں کرے گا۔حضرت عائشہ نے رسول اللہ لی یم کے مدنی دور کا نہایت قریب سے مشاہدہ کرنے کے بعد آپ کے اخلاق عین قرآن کے مطابق قرار دیئے۔(مسند احمد جلد 6 ص 91) اور یوں آپ اہلی زندگی کی کٹھن آزمائش میں بڑی شان کے ساتھ کامیاب ہوئے۔حالانکہ آپ کا یہ امتحان اس لئے سخت تر تھا کہ آپ نے الہی منشاء کے مطابق بیک وقت نو ازواج سے بھی نباہ کیا اور نہایت عمدگی سے سب کے حقوق ادا کر کے اہلی زندگی میں امت کو ایک بہترین نمونہ عطا فرمایا۔آپ کی بہترین تربیت کا ہی نتیجہ تھا کہ آپ کی ازواج نے اہلی زندگی میں تقویٰ و طہارت کے ایسے اعلیٰ نمونے قائم کر دکھائے کہ رسول اللہ صلی علی سکیم کے دینی مقاصد میں وہ کبھی روک نہیں