اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 23
ازواج النبی 23 تعددازدواج یہ کہنا کہ تعدد ازدواج شہوت پرستی سے ہوتا ہے یہ بھی سراسر جاہلانہ اور متعصبانہ خیال ہے ہم نے تو اپنی آنکھوں کے تجربہ سے دیکھا ہے کہ جن لوگوں پر شہوت پرستی غالب ہے اگر وہ تعدد ازدواج کی مبارک رسم کے پابند ہو جائیں تب تو وہ فسق و فجور اور زناکاری اور بدکاری سے رک جاتے ہیں اور یہ طریق اُن کو متقی اور پر ہیز گار بنادیتا ہے ورنہ نفسانی شہوات کا تند اور تیز سیلاب بازاری عورتوں کے دروازہ تک اُن کو پہنچا دیتا ہے" 39 11 آنحضرت لیلی می ریم کے تعدد ازدواج سے متعلق بیان کردہ ان حقائق کے باوجود بعض مستشرق ظلم کی راہ سے ناحق اعتراض کرنے سے باز نہیں آتے۔تاہم انصاف کی نظر سے دیکھنے والے مخالفین کے لئے حقیقت کو تسلیم کئے بغیر چارہ نہیں رہا۔چنانچہ مسٹر مار گولیس جیسا مستشرق بھی آنحضرت میم کے تعدد ازدواج کے بارہ میں اصل حقیقت کے اعتراف پر مجبور ہے۔وہ اپنی کتاب "محمد " میں لکھتے ہیں۔محمد ) کی بہت سی شادیاں جو خدیجہ کے بعد وقوع میں آئیں بیشتر یورپین مصنفین کی نظر میں نفسانی خواہشات پر مبنی قرار دی گئی ہیں۔لیکن غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ زیادہ تر اس جذ بہ پر مبنی نہیں تھیں۔محمد (ع) کی بہت سی شادیاں قومی اور سیاسی اغراض کے ماتحت تھیں کیونکہ محمد (م) یہ چاہتے تھے کہ اپنے خاص خاص صحابیوں کو شادیوں کے ذریعے سے اپنی ذات کے ساتھ محبت کے تعلقات میں زیادہ پیوست کر لیں۔ابو بکر و عمر کی لڑکیوں کی شادیاں یقیناً اسی خیال کے ماتحت کی گئی تھیں۔اسی طرح سر بر آوردہ دشمنوں اور مفتوح رئیسوں کی لڑکیوں کے ساتھ بھی محمد ( تم ) کی شادیاں سیاسی اغراض کے ماتحت و قوع 40 میں آئی تھیں " ایک سابق عیسائی راہبہ پروفیسر کیرن آرمسٹرانگ نے تعدد ازدواج پر اہل مغرب کا جنس پرستی کا اعتراض رڈ کرتے ہوئے اپنی کتاب " محمد " میں لکھا۔"But, seen in context, polygamy was not designed to improve the sex life of the boys۔It was a piece of social legislation۔The problem of orphans had exercised Muhammad since the beginning of his career and it had been exacerbated by the deaths at Uhud۔The men who had died had left no only widows but daughters, sisters