اہلِ بیتِ رسول ﷺ

by Other Authors

Page 336 of 356

اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 336

حضرت امام حسین 336 اولاد النبی کو ضائع کرتا ہے کیونکہ اللہ جل شانہ اس شخص کا دشمن ہو جاتا ہے جو اس کے بر گزیدوں اور پیاروں کا دشمن 33 11 حضرت بانی جماعت احمدیہ کے صاحبزادے مرزا بشیر احمد صاحب اپنے والد بزرگوار کا یہ چشم دید واقعہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک دفعہ اپنے بچوں کو محرم میں شہادت امام حسین کے واقعات سنائے تو آنکھوں سے آنسورواں تھے جو آپ اپنی انگلیوں کے پوروں سے پونچھتے جاتے تھے۔اس درد ناک کہانی کو ختم کرنے کے بعد آپ نے بڑے در دو کرب سے فرمایا کہ "یزید پلید نے یہ ظلم ہمارے نبی کر یم ملی نیم کے نواسے پر کروایا مگر خدا نے بھی ان ظالموں کو بہت جلد اپنے عذاب میں پکڑ لیا۔اس وقت آپ پر عجیب کیفیت طاری تھی اور اپنے آقاسی مینیم کے جگر گوشہ کی شہادت کے تصور سے آپ کا دل بے چین ہو رہا تھا ہے۔حضرت بانی جماعت احمدیہ نے خود اپنے منظوم کلام میں فرمایا:۔جان و دلم فدائے جمال محمد است 34 11 خاکم نثار کوچه آل محمد است یعنی میری جان اور دل محمد مصطفی علی کریم کے جمال پر فدا ہیں اور میری خاک آل محمد کے کوچے پر قربان اللهمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِک وَسَلَّمْ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ *****: ***