اہلِ بیتِ رسول ﷺ

by Other Authors

Page 312 of 356

اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 312

اولاد النبی 312 حضرت امام حسن حضرت ام موسیٰ بیان کرتی ہیں کہ حضرت امام حسن جب رات کو بستر پر تشریف لاتے تو ایک لوح مکتوب 59 آپ کے پاس ہوتی جس پر سورۃ کہف لکھی تھی آپ اس کی تلاوت فرماتے تھے۔حضرت امام حسن نے پیدل پچھیں حج کیے تھے اور ان سفروں میں کئی شرفاء کو آپ کی معیت کا شرف حاصل ہوا۔جود و سخا حضرت حسن بہت سخی مزاج تھے اور صدقہ و خیرات بہت کثرت سے کرتے تھے۔ابوہشام القناد بیان کرتے ہیں کہ میں حضرت امام حسن کے پاس بصرہ سے سامان لے کر آیا کرتا تھا ایک طرف آپ مجھ سے قیمت کم کروایا کرتے تھے اور ابھی میں آپ کے پاس موجود ہوتا تھا کہ وہ سارا مال عوام الناس میں بانٹ دیتے تھے۔سعید بن عبد العزیز بیان کرتے ہیں کہ حضرت امام حسن نے اپنے پہلو میں بیٹھے ایک شخص کو دعا کرتے سنا کہ "اے اللہ تعالی ! مجھے دس ہزار درہم دے "۔آپ نے فوراً دس ہزار درہم لا کر اسے عطا فرما دیئے۔خدمت خلق 62 ابو جعفر بیان کرتے ہیں ایک دفعہ ایک شخص حضرت حسین کے پاس آیا اور ایک حاجت میں ان سے مدد چاہی حضرت امام حسین اس وقت اعتکاف کی حالت میں تھے۔کہنے لگے اگر میرا اعتکاف نہ ہوتا تو میں خود جا کر تمہارا کام کر وادیتا۔وہ وہاں سے نکلا اور حضرت امام حسن کے پاس جا کر اپنی ضرورت پیش کر دی۔آپ اس کے ساتھ چل پڑے اور حاجت روائی کی۔وہ کہنے لگا مجھے اس ضرورت میں آپ کی مدد لینا نہ چاہتا تھا اس لیے میں پہلے حضرت حسین کے پاس گیا، انہوں نے عذر کیا تو آپ کے پاس آیا ہوں۔حضرت حسنؓ نے فرمایا کہ میرے نزد یک محض اللہ اپنے بھائی کی ضرورت پوری کرنا ایک مہینہ کے اعتکاف سے زیادہ بہتر ہے۔حضرت امام زین العابدین بن علی بن حسین بیان کرتے ہیں کہ حضرت امام حسن خانہ کعبہ کا طواف کر رہے تھے۔ایک شخص نے عرض کیا اے ابو محمد ! میرے اس کام کے لیے میرے ساتھ چلئے۔حضرت امام حسنؓ نے طواف وہیں چھوڑا اور ساتھ چل دیئے۔ایک حاسد شخص نے دیکھ لیا اور کہنے لگا اے ابو محمد ! آپ طواف چھوڑ کر فلاں کا کام کرنے چلے گئے۔حضرت حسنؓ نے فرمایا میں کیوں نہ جاتا؟ جب کہ رسول اللہ صلی ہم نے