اہلِ بیتِ رسول ﷺ

by Other Authors

Page 272 of 356

اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 272

اولاد النبی 272 حضرت ام کلثوم بنت محمد 7 اللہ نے آپ کا نکاح ام کلثوم سے رقیہ کے مہر کے برابر اور انہی جیسی مصاحبت پر کر دیا ہے۔ایک دوسری روایت میں حضرت ابن عباس بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم مسلم نے فرمایا۔خدا نے مجھے بذریعہ وحی بتایا ہے کہ میں اپنی دو معزز بیٹیوں کی شادی عثمان سے کروں۔حضرت عمر بن الخطاب نے بھی اس دوران اپنی بیٹی حفصہ کی شادی حضرت عثمان سے کرنے کی خواہش کی تھی۔چنانچہ حضور علی یا تم نے حضرت عمرؓ سے فرمایا۔کیا میں تجھے بہترین داماد کے متعلق نہ بتاؤں ؟ انہوں نے عرض کیا، جی یارسول اللہ علیم فرمایا میں تمہارے لئے اور عثمان میرے لئے بہترین داماد ہیں۔اس طرح منشاء الہی کی بنا پر حضرت رقیہ کے بارہ اوقیہ حق مہر پر ہی آنحضور علی لال کی ایم نے حضرت حفصہ کو اپنے عقد میں لے لیا اور اپنی بیٹی اتم کلثوم کی شادی 3 ہجری میں حضرت عثمان سے کر دی۔8 نبی کریم مسلم کی بیٹیوں میں سے کسی کا حق مہر بارہ 12 اوقیہ سے زیادہ نہیں تھا۔حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ جب نبی کریم ہم نے اپنی صاحبزادی حضرت ام کلثوم کی شادی کی تو آپ نے ام ایمن سے فرمایا کہ میری بیٹی کو تیار کر دو اور اسے دلہن بنا کر عثمان کے پاس لے جاؤ۔اور اسکے آگے دف بجاتی جانا۔چنانچہ انہوں نے ایسا ہی کیا۔حضرت عثمان کا حسن سلوک نبی کریم ہم شادی کے تیسرے دن ان کے گھر تشریف لے گئے اور حضرت ام کلثوم سے ان کا اور ان کے شوہر کا حال پوچھا اور فرمایا کہ تو نے اپنے شوہر کو کیسا پایا؟ عرض کی، بہترین شوہر۔تو نبی کریم نے فرمایا۔امر واقعہ یہ ہے کہ تمہارے میاں لوگوں میں سے سب سے زیادہ آپ کے جد امجد ابراہیم اور تمہارے باپ محمد صلی علی الکریم سے مماثلت رکھتے ہیں۔0 حضرت عثمان نے شادی کے بعد آنحضور ملی ی ی ی ی یتیم کی اس صاحبزادی کا بھی خاص خیال رکھا۔اور ان کے لئے باعزت لباس و طعام کا انتظام کیا۔حضرت انس بن مالک جو دس سال کی عمر سے رسول اللہ علی یم کے گھر خادم تھے وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ہی علم کی صاحبزادی ام کلثوم کو ریشم کی دھاری دار چادر پہنے دیکھا۔