اہلِ بیتِ رسول ﷺ

by Other Authors

Page 270 of 356

اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 270

اولاد النبی 270 حضرت ام کلثوم حضرت ام کلثوم بنت محمد فصائل:۔جبرائیل نے آنحضور ملی ہم کو اطلاع دی کہ اللہ تعالی نے ام کلثوم کی شادی عثمان سے رقیہ کے برابر حق مہر پر ہی کر دی ہے۔حضرت ام کلثوم کی تدفین کے موقع پر سورۃ طہ کی آیت 56 نازل ہوئی کہ اس سے ہی ہم نے تم کو پیدا کیا اور اس میں تمہیں دوبارہ لوٹائیں گے اور اسی سے دوسری دفعہ تمہیں نکالیں گے۔ولادت حضرت ام کلثوم، حضرت زینب اور حضرت رقیہ سے چھوٹی اور حضرت فاطمہ سے بڑی تھیں۔آپ کی ولادت بعثت نبوی سے قبل ہوئی۔ان کی تاریخ پیدائش کا صحیح علم نہیں ہے۔0 حضرت ام کلثوم اپنی کنیت سے ہی معروف ہوئیں۔اسی وجہ سے ان کا اصل نام بھی کسی کو معلوم نہیں۔قبول اسلام۔نکاح و طلاق حضرت ام کلثوم نے بھی اپنی والدہ اور بہنوں کے ساتھ ہی رسول اللہ سٹی کیم کی تصدیق کرتے ہوئے اسلام قبول کیا تھا۔حضرت ام کلثوم کا نکاح ابو لہب کے بیٹے عتیبہ سے ہوا۔چنانچہ حضور طی نیم کے اعلان نبوت کے بعد ابو لہب اور ام جمیل نے اپنے دونوں بیٹوں عتبہ اور عتیبہ کو مجبور کیا کہ چونکہ رقیہ اور ام کلثوم اب بے دین ہو گئیں ہیں اس لئے تم انھیں طلاق دے دو۔حضرت ام کلثوم کو بھی حضرت رقیہ کی طرح رخصتی سے قبل ہی طلاق ہوئی۔4 آنحضور ٹی ایم کے لئے یہ وقت بہت کٹھن تھا جب آپ کی دو بیٹیوں کو طلاق دے دی گئی، قبیلہ والوں نے قطع تعلق کر لیا اور آپ اور آپ کے ماننے والوں پر پے در پے مظالم کئے۔