اہلِ بیتِ رسول ﷺ

by Other Authors

Page 236 of 356

اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 236

رض حضرت میمونه 236 ازواج النبی چھوٹا سا تھا کہ میمونہ رسول کریم تم سے پہلی دفعہ حرم سے باہر ایک خیمہ میں ملیں۔اگر رسول اللہ صلی می کنیم کا ان سے تعلق کوئی جسمانی تعلق ہوتا اور اگر آپ بعض بیویوں کو بعض پر ترجیح دینے والے ہوتے تو میمونہ اس واقعہ کو اپنی زندگی کا کوئی اچھا واقعہ نہ سمجھتیں بلکہ کوشش کرتیں کہ یہ واقعہ ان کی یاد سے بھول جائے۔لیکن میمونہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد پچاس سال زندہ رہیں اور اسی سال کی ہو کر فوت ہوئیں۔مگر اس برکت والے تعلق کو وہ ساری عمر بھلا نہ سکیں۔اتنی سال کی عمر میں جب جوانی کے جذبات سب سرد ہو چکے ہوتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے پچاس سال بعد جو عرصہ ایک مستقل عمر کہلانے کا مستحق ہے میمونہ فوت ہوئیں۔اور اس وقت انہوں نے اپنے گرد کے لوگوں سے درخواست کی کہ جب میں مر جاؤں تو مکہ کے باہر ایک منزل کے فاصلہ پر اس جگہ جس جگہ رسول کریم علیم کا خیمہ تھا اور جس جگہ پہلی دفعہ مجھے آپ کی خدمت میں پیش کیا گیا تھا میری قبر بنائی جائے اور اس میں مجھے دفن کیا جائے۔دنیا میں سچے نوادر بھی ہوتے ہیں اور قصے کہانیاں بھی۔مگر سچے نوادر میں سے بھی اور قصے کہانیوں میں سے بھی کیا کوئی واقعہ اس گہری محبت سے زیادہ پُر تاثیر پیش کیا جاسکتا ہے ؟ وفات 25 حضرت میمونہ خود بیان فرماتی تھیں کہ میری عمر شادی کے وقت 26 سال تھی۔انہوں نے عام الحرة 63ھ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے 56 سال بعد 82 سال کی عمر میں وفات پائی۔اور اسی مقام سرف میں جہاں ان کی شادی ہوئی تھی ) دفن ہوئیں۔حضرت ابن عباس نے ان کی نماز جنازہ پڑہائی۔26 حضرت میمونہ حضور علی کریم کی وہ آخری بیوی تھیں جن سے حضور طی یا تم نے نکاح فرمایا۔اتفاق کی بات ہے کہ حضرت میمونہ کی تدفین بھی اسرف " مقام پر ہوئی۔اور جس جگہ آنحضرت علی علیم نے ان سے شادی کے لئے خیمہ لگوایا تھا، اسی جگہ پر حضرت میمونہ کی خواہش کے مطابق ان کا مزار بنا۔یہ ایک عجیب توارد 27 اور حضرت میمونہ کے لئے یہ ایک یاد گار چیز تھی۔0 اللهمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلَّمْ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ ****** *********