اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 191
ازواج النبی 191 حضرت صفیہ دونوں روایات میں تطبیق کی یہ صورت ممکن ہے کہ شوہر اور باپ دونوں کو آپ نے یہ خواب سنائی ہو۔بہر حال یہ رویا حضرت صفیہ نے حضور میں تعلیم کے محاصرے کے دوران دیکھی اور بعد کے واقعات نے ثابت کیا کہ چودہویں کے چاند یا سورج سے مراد در اصل آنحضرت علی یا یتیم ہی تھے جو مدینہ کے بادشاہ بن گئے۔اس بات کا بھی حضرت صفیہ کے دل پر گہرا اثر کیا۔حضرت صفیہ کے معاندانہ خاندانی پس منظر سے ہی یہود خیبر کی مفتوح قوم کے دل میں انتقام کی جو آگ بھڑک رہی تھی اس کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔جس کا ایک اظہار یہودی عورت زینب کی طرف سے ہوا۔جو سردار خیبر مرحب کی بہن اور سلام بن مشکم کی بیوی تھی۔اس نے رسول اللہ لی تم کو فتح خیبر کے بعد کھانے کی دعوت پر بلایا اور بکری کے گوشت میں زہر ملا کر آپ کو کھلانا چاہا۔ایک صحابی حضرت بشر نے ایک زہر یلا لقمہ نگل لیا جس کے نتیجہ میں وہ کچھ عرصہ بعد وفات پاگئے۔خود رسول کریم کے حلق میں وفات تک اس زہر کا اثر رہا۔رسول کریم ما تم نے اس یہودیہ کو بلوا کر اس بد عہدی کی وجہ پوچھی تو وہ کہنے لگی " میں نے سوچا اگر آپ واقعی نبی ہیں تو زہر کے اثر سے بچ جائیں گے اور اگر نبی نہیں تو ہمیں آپ سے نجات مل جائے گی" رسول کریم ملی ہم نے اپنے اوپر قاتلانہ حملہ کی مرتکب اس عورت کو بھی معاف فرما دیا۔قریباً ایک سال بعد حضرت بشر بن البراء کی وفات پر وہ قصاص میں ماری گئی۔یہود کی عداوت اور صحابہ کے خدشات 26 حضرت صفیہ اپنے والد، بھائی، شوہر اور دیگر افراد خاندان کی جنگ میں ہلاکت کے بعد جب حضور کے حرم میں آئیں تو طبعی طور پر بعض فدائی صحابہ کے دلوں میں آپ کی حفاظت کے حوالہ سے کئی وسوسے اٹھ رہے تھے۔خصوصاً اس لئے بھی کہ ایک یہودی عورت زینب کے رسول اللہ لی لی تم کو زہر دینے کی کوشش کا واقعہ ابھی تازہ تھا۔حضرت ابوایوب انصاری بیان کرتے ہیں کہ غزوہ خیبر سے واپسی پر جب رسول اللہ لی ہم نے یہودی سردار یحیی بن اخطب کی بیٹی صفیہ سے شادی کی تو میرے ذہن میں جذبہ عشق رسول اور آپ کی حفاظت کے خیال سے کچھ اندیشے اور وسوسے پیدا ہوئے۔میں نے ساری رات حضور می یام کے خیمہ عروسی کے گرد پہرہ دیا۔صبح رسول اللہ علی یا تم نے دیکھ کر پوچھا تو دل کا حال عرض کیا کہ آپ کی حفاظت کے لئے از خود ساری رات پہرہ پر کھڑا رہا ہوں۔رسول اللہ صلی یا تم نے اسی وقت دعا کی کہ "اے اللہ ! ابوایوب کو ہمیشہ