اہلِ بیتِ رسول ﷺ

by Other Authors

Page 155 of 356

اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 155

ازواج النبی 155 اتم المؤمنین حضرت جویریہ فضائل حضرت جویریہ رض عرب قبیلہ بنو خزاعہ کے مشرک سردار کی بیٹی جویریہ بنت حارث بن ابی ضرار سے رسول اللہ کی شادی بھی خاص الٹی تقدیر تھی۔انہوں نے بھی آنحضرت طلی یا تم سے شادی سے پہلے خواب میں دیکھا کہ ایک چاند یثرب سے چلا اور ان کی گود میں آ گرا۔جب جویریہ قید ہو کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں تو ان کے والد فدیہ کے ساتھ انہیں آزاد کروانے آئے۔حضور صلی یا تم نے ان سے فرمایا کہ " میں اسے اختیار دیتا ہوں اگر وہ آزاد ہو کر آپ کے ساتھ جانا چاہے تو میری طرف سے آزاد ہے"۔مگر حضرت جویریہ نے اپنے والد کو جواب دیا:۔" اب تو میں اللہ کے رسول کو اختیار کر چکی ہوں۔اس لئے اب آپ کے ساتھ واپس نہیں جاسکتی۔" نام و نسب حضرت جویریہ کا اصل نام بڑہ تھا جس کے معنی نیکی کے ہوتے ہیں۔آنحضرت ہم نے یہ نام پسند نہیں فرما یا اور اسے بدل کر جو پر یہ رکھ دیا۔صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب بعض احادیث کے حوالہ سے بڑہ نام کی تبدیلی کی وضاحت کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں۔" بڑہ کا نام بدلنے میں یہ حکمت تھی کہ چونکہ بڑہ کے معنی نیکی کے ہیں آنحضرت لی ہیں کہ تم یہ پسند نہیں فرماتے تھے کہ کبھی جب بڑہ گھر میں نہ ہوں اور کوئی شخص ان کے متعلق یہ دریافت کرے کہ آیا بڑہ گھر میں ہیں یا نہیں تو اسے یہ جواب ملے کہ بڑہ گھر میں نہیں ہے جس کے بظاہر یہ معنی ہیں کہ گویا نیکی اور برکت گھر سے اٹھ گئی ہے۔" شاید کسی کو یہ معمولی لفظی تبدیلی کی بات معلوم ہو لیکن فی الحقیقت اس سے آنحضرت لی مینیم کی اس دور اندیشی، معاملات کی گہرائی اور تہہ تک جانے کی عادت معلوم ہوتی ہے کہ آپ کس طرح ہر ظن کے موقع 2