اہلِ بیتِ رسول ﷺ

by Other Authors

Page 147 of 356

اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 147

ازواج النبی 147 حضرت زینب بنت جحش تھی اور اسی بناء پر زید نے تنگ آکر طلاق دی تھی اور زینب نے خود آنحضرت کے گھر میں ہی پرورش پائی تھی اور آنحضرت کے اقارب میں سے اور ممنون منت تھی تو زینب کے لئے اس سے بہتر اور کونسی مراد اور کونسی فخر کی جگہ تھی کہ غلام کی قید سے نکل کر اس شاہ عالم کے نکاح میں آوے جو خدا کا پیغمبر اور خاتم الانبیاء اور ظاہری بادشاہت اور ملک داری میں بھی دنیا کے تمام بادشاہوں کا سرتاج تھا جس کے رعب سے قیصر اور کسریٰ کانتے تھے اور قرآن شریف بیان فرماتا ہے کہ آنحضرت اس رشتہ سے طبعا نفرت رکھتے تھے اور روز۔۔کی لڑائی دیکھ کر جانتے تھے کہ اس کا انجام ایک دن طلاق ہے چونکہ یہ آیتیں پہلے سے وارد ہو چکی تھیں کہ منہ بولا بیٹا در اصل بیٹا نہیں ہو سکتا تھا۔اس لئے آنحضرت کی فراست اس بات کو جانتی تھی کہ اگر زید نے طلاق دے دی تو غالباً خدا تعالیٰ مجھے اس رشتہ کے لئے حکم کرے گا تا لوگوں کے لئے نمونہ قائم کرے۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔اور یہ قصہ قرآن شریف میں بعینہ درج ہے۔پھر پلید طبع لوگوں نے جن کی بدذاتی ہمیشہ افترا کرنے کی خواہش رکھتی ہے خلاف واقعہ یہ باتیں بنائیں کہ آنحضرت می کنیم خود زینب کے خواہشمند ہوئے حالانکہ زینب کچھ دور سے نہیں تھی کوئی ایسی عورت نہیں تھی جس کو آنحضرت نے کبھی نہ دیکھا ہو یہ زینب وہی تو تھی جو آنحضرت کے گھر میں آپ کی آنکھوں کے آگے جوان ہوئی اور آپ نے خود نہ کسی اور نے اس کا نکاح اپنے غلام آزاد کردہ سے کر دیا اور یہ نکاح اس کو اور اس کے بھائی کو اوائل میں نامنظور تھا اور آپ نے بہت کوشش کی یہاں تک کہ وہ راضی ہو گئی۔ناراضگی کی یہی وجہ تھی کہ زید غلام آزاد کردہ تھا۔پھر یہ کس قدر بے ایمانی اور بد ذاتی ہے جو واقعات صحیحہ کو چھوڑ کر افترا کئے جائیں اور یہ بات جو خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں نے نکاح پڑھ دیا اس کے معنے یہ ہیں کہ یہ نکاح میری مرضی کے موافق ہے اور میں نے ہی چلا ہے کہ ایسا ہوتا مومنوں پر حرج باقی نہ رہے۔عبادت گزاری حضرت زینب بنت جحش بہت دعا گو اور عبادت گزار خاتون تھیں۔آنحضرت میں لیا ہم ایک دفعہ حضرت زینب کے گھر میں تشریف لائے۔حضرت عمر بن الخطاب بھی آپ کے ساتھ تھے۔رسول اللہ ملی ہم نے دیکھا کہ حضرت زینب بہت انہماک سے نماز میں مصروف ہیں۔آپ نے ان کی خشیت اور تضرع کی حالت دیکھ کر فرمایا کہ زینب بہت ہی درد مند دل رکھنے والی خاتون ہیں۔