اہلِ بیتِ رسول ﷺ

by Other Authors

Page 145 of 356

اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 145

ازواج النبی 145 حضرت زینب بنت جحش smothered; it continued to burn within the heart of Mahomet, and at last, bursting forth, scattered his scruples to the winds۔Sitting one day with Ayesha, the prophetic ecstasy appered to come over him۔As he recovered, he smiled joyfully and said: 'Who will go and congratulate Zeinab, and say that the Lord hath joined her unto me in marriage? " ترجمہ :۔نعوذ باللہ آنحضرت للعالم حسب معمول زید اور زینب کے گھر گئے تو زید کو موجود نہ پایا۔زینب جو تقریباً30 سال کی ایک خوبصورت عورت تھی اس نے آپ کو اندر آنے کی اجازت دے دی۔اور اپنے مختصر اور کھلے لباس میں آپ کے استقبال کیلئے آگے بڑھیں مگر اس سے قبل ہی محمد (م) کی چاہت بھری نظریں آدھے کھلے دروازے سے زینب کے خوبصورت خدو خال پر پڑ چکی تھیں۔آپ اس نظارہ سے متاثر ہوئے بغیر رہ نہ سکے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔زید کے طلاق دینے کے بعد عرب کے رسم و رواج کی وجہ سے آپ اپنے منہ بولے بیٹے کی مطلقہ سے شادی نہیں کر سکتے تھے۔لیکن محمد ( م ) کے دل میں محبت کی آگ اب بھی اسی طرح بھڑک رہی تھی۔آخر کار ایک دن آپ عائشہ کے ساتھ بیٹھے تھے کہ آپ پر وحی نازل ہوئی اور خوش ہو کر یہ کہا کہ کون زینب کو مبارکباد دیگا کہ خدا نے اسے میرے عقد میں دے دیا ہے" اس قسم کے اعتراضات کا کافی و شافی جواب اس زمانہ کے امام اور رسول اللہ علیم کے عاشق صادق حضرت بانی جماعت احمدیہ نے کیا خوب دیا ہے۔آپ فرماتے ہیں:۔ان مفتری لوگوں نے اعتراض کی بناء دو باتیں ٹھہرائی ہیں (۱) یہ کہ متبنی اگر اپنی جورو کو طلاق دے دیوے تو متبنی کرنے والے کو اس عورت سے نکاح جائز نہیں (۲) یہ کہ زینب آنحضرت کے نکاح سے ناراض تھی تو گویا آنحضرت نے زینب کے معقول عذر پر یہ بہانہ گھڑا کہ مجھ پر وحی نازل ہوئی ہے سو ہم ان دو باتوں کا ذیل میں جواب دیتے ہیں۔امر اول کا جواب یہ ہے کہ جو لوگ متبنی کرتے ہیں ان کا یہ دعوی سراسر لغو اور باطل ہے کہ وہ حقیقت میں بیٹا ہو جاتا ہے اور بیٹیوں کے تمام احکام اس کے متعلق ہوتے ہیں۔۔ظاہر ہے کہ کسی شخص کے دو باپ تو نہیں ہو سکتے پس اگر متمبنی بنانے والا حقیقت میں باپ ہو گیا ہے تو یہ فیصلہ ہونا چاہئے کہ اصلی باپ کس دلیل سے لا دعویٰ کیا گیا ہے۔