اہلِ بیتِ رسول ﷺ

by Other Authors

Page 137 of 356

اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 137

ازواج النبی فضائل 137 رض حضرت زینب بنت جحش ام المؤمنین حضرت زینب بنت جحش حضرت زینب بنت جحش کی شادی بھی اللی مصلحت کا نتیجہ تھی۔وہ خود رسول اللہ لی لی تم سے اپنی شادی کا ذکر بجاطور پر فخر کے رنگ میں کیا کرتی تھیں کہ دیگر ازواج مطہرات کے مقابل پر مجھے یہ خصوصیت عطا ہوئی کہ اللہ تعالی نے یہ شادی کروانے کی نسبت اپنی ذات سے دی جیسا کہ فرمایا:۔جب زید کا نکاح حضرت زینب کے ساتھ ختم ہو گیا تو اس کے بعد اے نبی ! ہم نے تیرا نکاح حضرت زینب کے ساتھ کروادیا (الاحزاب : 38) آپ فرماتی تھیں کہ دیگر ازواج کے نکاح کا فیصلہ کرنے والے ان کے ولی تھے۔مگر آنحضور طی یتیم کے ساتھ میرے نکاح کا فیصلہ خود اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔ایک دفعہ رسول اللہ صلی یی سلیم نے اپنے پاس موجود ازواج سے فرمایا کہ میری وفات کے بعد تم میں سے زیادہ جلد لمبے ہاتھوں والی بیوی مجھے آکر ملے گی۔حضرت عمرؓ فرماتے تھے کہ ان میں سے سب سے پہلے حضرت زینب کی وفات سے یہ بات کھلی کہ لمبے ہاتھوں سے مراد ان کا صدقہ وغیرہ کرنا اور اللہ تعالی کی راہ میں خرچ کرنا تھا۔حضرت عائشہ نے آپ کی وفات پر کیا شاندار خراج تحسین پیش کیا کہ آج ایک ایسی ہستی ہم سے جدا ہو گئی جو بہت ہی تعریفوں کے لائق تھی۔جو غرباء، مساکین اور مستحقین کو بہت فائدہ پہنچانے والی تھیں۔رسول کریم کی ہم نے آپ کو عبادت میں خشوع و خضوع، دردمند خاتون قرار دیا۔نام و نسب حضرت زینب بنت جحش کا تعلق قبیلہ قریش سے تھا۔ان کی والدہ امیمہ حضرت عبد المطلب کی صاحبزادی اور آنحضرت علیم کی پھوپھی تھیں۔آپ السابقون الاولوں میں سے تھیں اور بہت ابتدائی