اہلِ بیتِ رسول ﷺ

by Other Authors

Page 130 of 356

اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 130

ازواج النبی 130 حضرت ام سلمہ ย ایک اور روایت میں حضرت ام سلمہ بیان کرتی ہیں کہ ایک مخنث ( جسے ہیجڑا یا خُسرا بھی کہتے ہیں ) آیا ہوا تھا اس نے سردارِ طائف کی بیٹی کا ذکر اس انداز میں کیا کہ جس سے اس کی جسامت وغیرہ ظاہر ہوتی تھی۔آنحضرت ملی تم کو علم ہوا تو فرمایا کہ بظاہر مردانہ صلاحیتوں سے محروم ایسے لوگوں سے بھی ہماری خواتین کو پردہ کرنا چاہئے تاکہ دوسروں کی بیٹیوں کے بارہ میں ایسی نامناسب باتیں نہ ہوں۔اس لئے ہمارے گھر وں میں یہ اس طرح آزادانہ آیا نہ کریں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اہل خانہ کی دینی تربیت کا کتنا خیال رکھتے تھے اس کا اندازہ اس روایت سے لگایا جا سکتا ہے۔حضرت ام سلمہ بیان فرماتی ہیں کہ رسول اللہ لی لی تم ایک رات اچانک بیدار ہوئے اور فرمایا کہ سبحان اللہ آج رات فتنوں کی کتنی ہی خبریں دی گئیں اور کتنے ہی خزانے بھی اتارے گئے۔یعنی آئندہ کے بارہ میں فتوحات وغیرہ کی پیشگوئیاں۔کوئی ہے جو ان حجروں میں محو خواب بیبیوں کو جگائے کہ وہ اٹھ کر عبادات اور دعا میں کچھ وقت گزار لیں۔کاش انہیں علم ہو کہ کتنے ہی لوگ ہیں جنہوں نے اس دنیا میں تو عمدہ لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں مگر اگلے جہان میں نامعلوم انہیں لباس نصیب بھی ہو گا کہ نہیں۔کس ہوش ربا انداز میں حضور طی یا تم نے اپنے گھر کے لوگوں کو تہجد کے لئے بیدار کیا۔حضرت ام سلمہ ہجرت حبشہ کے زمانہ کی یادوں کا تذکرہ بھی مختلف مواقع پر فرماتی رہیں۔حضور کی آخری بیماری میں بھی جب حضور طی نیم بے چینی کی کیفیت میں تھے اور ازواج احوال پرسی کیلئے حاضر تھیں انہوں نے یہ ذکر کیا کہ حبشہ میں عیسائیوں کا ایک گر جا تھا، جس کا نام "ماریہ " تھا۔آنحضرت علی یا ہم نے اس 46 47 موقع پر فرمایا کہ ان کا بُر اہو ان لوگوں نے اپنے نبیوں کی قبروں پر سجدے کئے اور وہاں عبادت گاہیں بنائیں۔0 اس طرح حضور نے اپنی آخری بیماری کی تکلیف میں بھی اپنے دل میں موجود اس دینی غیرت کا اظہار فرما کر اپنے اہل بیت میں توحید سے محبت اور شرک سے نفرت کے جذبات اجاگر کئے۔جو ہر قیادت حضرت ام سلمہ میں غیر معمولی جرأت وحوصلہ کے ساتھ قیادت کا ایک خاص جو ہر موجود تھا۔حضرت علیؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ حضور اور میں گھر میں داخل ہوئے تو دیکھا کہ خواتین گھر کے ایک جانب نماز ادا کر رہی ہیں۔حضور علی یا تم نے حضرت ام سلمہ سے فرمایا کہ اے ام سلمہ ! تم کون سی نماز پڑھ رہی ہو ؟ انہوں