آغاز رسالت — Page 13
سے بھر جاتا۔ہر نظارہ ، ہر خواب آپ کو خدا تعالیٰ سے قریب تر لے جاتا۔آپ پورے کے پورے اللہ تعالیٰ میں محو ہو گئے۔حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ان بابرکت دنوں کا ذکر اس طرح کہتی ہیں۔"جب اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے درجات بلند کرنے اور آپ کو شرف و بزرگی عطا فرمانے کا ارادہ فرمایا تو سب سے پہلے جس چیز سے نبوت کی ابتدا ہوئی وہ سچے خواب تھے۔آپ جو بھی خواب دیکھتے وہ اس طرح روشن ہو کر حقیقت بن جاتا جیسے صبح کی تابندگی اور روشنی ہوتی ہے کوئی شخص بھی ان خوابوں پر شک نہیں کر سکتا تھا جیسا کہ کوئی شخص صبح کی روشنی اور تورانی کرنوں کے سامنے آنے پر ان سے انکار نہیں کر سکتا۔ایک جگہ یہ لفظ ہیں کہ آپ جو کچھ خواب میں دیکھتے وہ بات بالکل اسی طرح حقیقت میں بھی سامنے آجاتی۔" ان پیچھے خوابوں، رویائے صالحہ سے آپ کا ان دیکھے خدا پر ایمان مزید مضبوط پیغام کو قبول کرنے کے لئے تیار کیا ہو جاتا اور اس طرح اللہ تعالیٰ نے آپ کو اپنے اُس جو فرشتہ وحی کی صورت میں ہے کہ آنے والا تھا۔جب آپ کی عمر مبارک چالیس سال ہوئی تو ایک دن عجیب نظا را دیکھا۔آپ غار حرا میں تشریف فرما تھے۔رمضان کا مبارک مہینہ تھا۔رمضان المبارک کا بھی آخرمی ٢١٠ عشرہ تھا۔پیر کا دن تھا۔(۲۴ رمضان المبارک ۲۰ اگست ) اچانک آپ کے ہ سامنے ایک ایسی بستی آگئی جیسے آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔یہستی اللہ تعالیٰ کا بھیجا ہوا فرشتہ حضرت جبرائیل تھا۔جو مضبوط جسم والے انسان کی شکل میں آپ کے