عدل، احسان اور ایتآءِ ذی القربٰی

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 229 of 291

عدل، احسان اور ایتآءِ ذی القربٰی — Page 229

بنی نوع انسان کے مابین قیام عدل کا بنیادی اصول 23- بنی نوع انسان کے مابین قیامِ عدل کا بنیادی اصول فرمایا۔ياَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَكُمْ مِنْ ذَكَرٍو انْثَى وَجَعَلْنَكُمْ شُعُوبًا وقَبَابِلَ لِتَعَارَفُوا إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَتْقَكُمْ إِنَّ اللهَ (الحجرات 14:49) عَلِيمٌ خَبِيرٌ اے لوگو! ہم نے تم کو مرد اور عورت سے پیدا کیا اور تم کو کئی گروہوں اور قبائل میں تقسیم کر دیا ہے تا کہ تم ایک دوسرے کو پہچانو۔اللہ کے نزدیک تم میں سے زیادہ معزز وہی ہے جو سب سے یادہ متقی ہے۔اللہ یقیناً بہت علم رکھنے 229 والا (اور ) بہت خبر رکھنے والا ہے۔آج کی دنیا میں جتنے فسادات ہیں اور انسان کو انسان سے جتنے خطرات لاحق ہیں ان میں جو بھی محرکات کارفرما ہیں، ان میں قومی برتری کا احساس سب سے طاقتور اور خطرناک محرک ہے۔اسکو Racialisml Racism کہا جاتا ہے۔یہ Racism اگر چہ بظاہر نا پسند کیا جاتا ہے لیکن آج بھی اسی طرح موجود ہے جس طرح نازی دور میں جرمنی میں ہوا کرتا تھا۔یہ Racism سفید بھی ہے اور سیاہ بھی۔اور سفید قوموں کے خلاف جو افریقن ممالک میں نفرتوں کے لاوے ابلتے رہتے ہیں، اس کو Black یا سیاہ فام Racism کہا جاسکتا ہے۔افسوس ہے کہ اب تک دنیا اس بھوت کے چنگل سے آزاد نہیں ہو سکی۔یہ کوئی ایسا پودا نہیں ہے جسے آسانی سے اکھاڑ کر پھینک دیا جائے لیکن سب اہل حق جو سچ بات کو دیکھنا اور پہچانا جانتے ہیں ان کو علم ہے کہ باوجود ہر قسم کی تقریروں اور Racism کے خلاف باتوں کے جگہ جگہ Racism کی جڑیں مختلف شکلوں میں مغرب کے تمام ممالک میں بھی پائی جاتی ہیں اور مشرق کے تمام ممالک میں بھی پائی جاتی ہیں۔کوئی دنیا کا خطہ ایسا نہیں جہاں نہ پائی جاتی ہوں۔یہ ایسا زہر اور سخت جان پودا ہے کہ یہ معاشروں میں نہیں، فلسفوں میں بھی بڑی خاموشی کے ساتھ داخل ہو جاتا ہے۔وہ ماہرین جو گہری نظر سے مغرب اور سفید فام روس اور چین کے تعلقات کا مطالعہ کرتے ہیں، خوب جانتے ہیں کہ دونوں مغرب اور سفید فام روس سفید Racism کو اشتراکیت پر ترجیح دیں گے اگر اشتراکیت کے پھیلاؤ کے ساتھ زرد فام چین اس دنیا پر غالب آ جاتا