عدل، احسان اور ایتآءِ ذی القربٰی

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 163 of 291

عدل، احسان اور ایتآءِ ذی القربٰی — Page 163

اسلام میں نظام شہادت اسلام کا نظام شہادت بہت ہی وسیع مطالب پر پھیلا پڑا ہے اور جب ہم قرآن مجید اور حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے فرمودات کی روشنی میں اس کی بات کرتے ہیں تو کوئی یہ نہ سمجھے کہ دنیا کی عدالت میں جو گواہیاں پیش کی جاتی ہیں اسلامی نظام شہادت بھی اسی طرح کا ہے۔اسلامی نظام شہادت میں حیرت انگیز وسعت : ہے۔اور اس میں عدل کا مضمون بھی ہے، احسان کا مضمون بھی ہے اور ایتا عذی القربیٰ کا مضمون بھی ہے۔اس کی وسعت اور ہمہ گیری کا یہ عالم ہے کہ خود خدا تعالیٰ نے اپنے آپ کو بھی اس نظام شہادت کا پابند فرمایا ہے۔اسی طرح انبیاء علیہم السلام کو یا بند کرنے والا بھی ایک شہادت کا نظام پیش کیا ہے۔گزرے ہوؤں کے لئے بھی ایک شہادت کا نظام پیش کیا ہے اور آنے والوں کے متعلق بھی ایک شہادت کا نظام پیش کیا ہے، مسلمانوں کے غیر مسلمانوں سے معاملات کے متعلق بھی ایک شہادت کا نظام پیش کیا ہے۔ان تمام جگہوں میں آپ کو عدل، احسان اور ایتا جو ذی القربی کے جلوے دکھائی دیں گے۔